ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL Auction 2021 : اسٹیواسمتھ کو دہلی کیپیٹلس نے خریدا ، جیسن رائے کو لگا بڑا جھٹکا

آئی پی ایل نیلامی : 192 کھلاڑی نیلامی میں شامل ہیں ۔ آٹھ فرنچائزی 61 جگہوں کو بھرنے کیلئے نیلامی میں شرکت کررہے ہیں ۔ نیلامی کی فہرست میں 164 ہندوستانی اور 125 غیر ملکی اور ایسوسی ایٹ ممالک کے تین کھلاڑیوں کو جگہ ملی ہے ۔

  • Share this:
IPL Auction 2021 : اسٹیواسمتھ کو دہلی کیپیٹلس نے خریدا ، جیسن رائے کو لگا بڑا جھٹکا
IPL Auction 2021 : اسٹیواسمتھ کو دہلی کیپیٹلس نے خریدا ، جیسن رائے کو لگا بڑا جھٹکا

انڈین پریمیئر لیگ 2021 کیلئے چنئی میں نیلامی ہورہی ہے ۔ اس نیلامی میں آئی پی ایل گورننگ کونسل نے کھلاڑیوں کی تعداد میں کمی کی ہے ، جس کے اب 192 کھلاڑی نیلامی میں شامل ہیں ۔ آٹھ فرنچائزی 61 جگہوں کو بھرنے کیلئے نیلامی میں شرکت کررہے ہیں ۔ نیلامی کی فہرست میں 164 ہندوستانی اور 125 غیر ملکی اور ایسوسی ایٹ ممالک کے تین کھلاڑیوں کو جگہ ملی ہے ۔


نیلامی میں آسٹریلیائی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ کو دہلی کیپٹلس نے دو کروڑ بیس لاکھ روپے میں خریدا ہے ۔ جبکہ جیسن رائے  ان سولڈ رہے ۔ نیلامی کے دوران دو کروڑ بیس پرائس والے گلین میکسویل کو لے کر ٹیموں کے درمیان جنگ دیکھنے کو ملی ۔ بولی کی کے کے آر نے شروعات کی ۔ آر سی بی نے بھی میکسویل پر بڑی بولی لگائی ، پھر کے کے آر نے اپنا ہاتھ پیچھے کھینچ لیا ۔ اس کے بعد آر سی بی اور سی ایس کے میں میکسویل کو لے کر جنگ نظر آئی ، لیکن آخر میں آر سی بی نے میکسویل کو خرید لیا ۔


آئی پی ایل 14 کی نیلامی اس مرتبہ کئی ہندوستانی کھلاڑیوں کو راس آئی ۔ ممبئی کے بائیں ہاتھ کے میڈیم تیزگیند باز شیوم دوبے کا بیس پرائس 50 لاکھ تھا اور انہیں راجستھان رائلس نے 4.40 کروڑ روپے کی قیمت پر خریدا ۔ تمل ناڈو کے آف اسپنر شاہ رخ خان کو پنجاب کنگز نے 5.25 کروڑ میں خریدا تھا ، جبکہ ان کا بیس پرائس 20 لاکھ روپے تھا ۔ چیتن سکریا ایک اور ایسے کھلاڑی تھے ، جنہیں راجستھان کی ٹیم نے 1.20 کروڑ کی قیمت میں خریدا ۔


ہندوستان کے ٹیسٹ ماہر بلے باز چیتشور پوجارا کو آخر کار آئی پی ایل میں خریدار مل گیا ہے ۔ پجارا 2014 میں پنجاب کی طرف سے کھیلنے کے بعد آئی پی ایل میں واپسی کریں گے ۔ چنئی نے انہیں 50 لاکھ روپے کی قیمت پر خریدا ہے ۔

راجستھان نے بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمن کو ایک کروڑ اور چیتن سکریا کو 1.20 کروڑ میں خریدا۔ ممبئی انڈینس نے ہندوستانی لیگ اسپنر پیوش چاول کو 2.40 کروڑ ، نیتھن کولٹر نائل کو پانچ کروڑ اور ایڈم ملنے کو 3.20 کروڑ میں خریدا۔ دہلی کی ٹیم نے ہندوستان کے تیزگیندباز امیش یادو کو ایک کروڑ میں خریدا۔

کولکاتہ نے بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو 3.20 کروڑ میں خریدا ۔ حالانکہ شکیب 19 مئی سے آئی پی ایل کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ بی سی سی آئی نے نیلامی سے قبل فرنچائزی ٹیموں کو واضح کردیا تھا کہ بنگلہ دیش کے کھلاڑی 19 مئی کے بعد سے آئی پی ایل کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 18, 2021 03:27 PM IST