IPL Auction 2021: ارجن تیندولکر کو مل گیا خریدار ، پہلی مرتبہ لیگ میں کھیل چکے کھلاڑی کے بیٹے کو ملا موقع

IPL Auction 2021: ارجن تیندولکر کو مل گیا خریدار ، پہلی مرتبہ لیگ میں کھیل چکے کھلاڑی کے بیٹے کو ملا موقع

IPL Auction 2021: ارجن تیندولکر کو مل گیا خریدار ، پہلی مرتبہ لیگ میں کھیل چکے کھلاڑی کے بیٹے کو ملا موقع

IPL Auction 2021: ارجن تیندولکر کو آئی پی ایل 2021 کی نیلامی میں ممبئی انڈینس نے 20 لاکھ روپے میں خریدا ہے ۔ ان کا بیس پرائز 20 لاکھ روپے ہی تھا ۔

  • Share this:
    ارجن تیندولکر کو آئی پی ایل 2021 کی نیلامی میں ممبئی انڈینس نے 20 لاکھ روپے میں خریدا ہے ۔ ان کا بیس پرائز 20 لاکھ روپے ہی تھا ۔ اگر انہیں موجودہ سیزن میں کھیلنے کا موقع ملتا ہے تو وہ لیگ میں کھیلنے والے کسی کھلاڑی کے پہلے بیٹے ہوں گے ۔ ارجن تیندولکر کے والد سچن تیندولکر بھی آئی پی ایل میں ممبئی انڈینس کی جانب سے کھیل چکے ہیں ۔ اس سے پہلے ارجن کو ٹی 20 مشتاق علی ٹرافی میں ممبئی کی جانب سے کھیلنے کا موقع ملا تھا ۔

    ارجن تیندولکر بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کے علاوہ بلے بازی بھی کرتے ہیں ۔ 21 سال کے اس کھلاڑی نے اب تک صرف دو ہی ٹی ٹوینٹی مقابلے کھیلے ہیں ۔ اس دوران انہوں نے تین رن بنائے ہیں اور دو وکٹ لئے ہیں ۔ انہوں نے ہریانہ کے خلاف مشتاق علی ٹرافی میں 34 رن دے کر ایک وکٹ لیا تھا ۔ اس کے علاوہ پڈوچیری کے خلاف ارجن نے 33 رن دے کر ایک وکٹ لیا تھا ۔

    حالانکہ ارجن تیندولکر کے آئی پی ایل نیلامی کی فہرست میں آنے کے بعد کئی لوگ اس بات کو لے کر تنقید کررہے تھے کہ وہ سچن کے بیٹے ہیں ۔ اب ان کے بکے جانے کے بعد ایک مرتبہ پھر اس معاملہ پر بحث تیز ہوسکتی ہے ۔ حالانکہ کئی دیگر ملک کے باپ اور بیٹے ٹی ٹوینٹی میں کھیل چکے ہیں ۔ پاکستان کے معین خان کے بیٹے اعظم خان اور جنوبی افریقہ کے مکھایا اینٹنی کے بیٹے تھانڈو اینٹنی بھی کھیل چکے ہیں ۔

    آئی پی ایل 14 کی نیلامی اس مرتبہ کئی ہندوستانی کھلاڑیوں کو راس آئی ۔ ممبئی کے بائیں ہاتھ کے میڈیم تیزگیند باز شیوم دوبے کا بیس پرائس 50 لاکھ تھا اور انہیں راجستھان رائلس نے 4.40 کروڑ روپے کی قیمت پر خریدا ۔ تمل ناڈو کے آف اسپنر شاہ رخ خان کو پنجاب کنگز نے 5.25 کروڑ میں خریدا تھا ، جبکہ ان کا بیس پرائس 20 لاکھ روپے تھا ۔ چیتن سکریا ایک اور ایسے کھلاڑی تھے ، جنہیں راجستھان کی ٹیم نے 1.20 کروڑ کی قیمت میں خریدا ۔

    ہندوستان کے ٹیسٹ ماہر بلے باز چیتشور پوجارا کو آخر کار آئی پی ایل میں خریدار مل گیا ہے ۔ پجارا 2014 میں پنجاب کی طرف سے کھیلنے کے بعد آئی پی ایل میں واپسی کریں گے ۔ چنئی نے انہیں 50 لاکھ روپے کی قیمت پر خریدا ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: