اپنا ضلع منتخب کریں۔

    CSK Full Squad: چنئی سپرکنگس کی ٹیم مکمل ، IPL Auction 2022 میں خریدے 17 کھلاڑی

    IPL Auction 2022 :  آئی پی ایل نیلامی 2022  کے پہلے دن پچھڑتی نظر آنے والی چنئی سپر کنگز (Chennai Super Kings) نے اتوار کو 11 کھلاڑیوں پر بولی لگائی۔ اس کے ساتھ ہی سی ایس کے نے ان خامیوں کو کافی حد تک دور کرلیا ، جو پہلے دن کی نیلامی کے بعد نظر آ رہی تھیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی : آئی پی ایل نیلامی 2022 (IPL Auction 2022)  کے پہلے دن پچھڑتی نظر آنے والی چنئی سپر کنگز (Chennai Super Kings) نے اتوار کو 11 کھلاڑیوں پر بولی لگائی۔ اس کے ساتھ ہی سی ایس کے نے ان خامیوں کو کافی حد تک دور کرلیا ، جو پہلے دن کی نیلامی کے بعد نظر آ رہی تھیں۔ مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں چنئی کی ٹیم میں اب کل 21 ارکان ہوگئے ہیں ۔ وہ آئی پی ایل 2022 کی ایسی دوسری ٹیم بن گئی ہے ، جس نے آئی پی ایل نیلامی 2022 میں 15 سے زیادہ کھلاڑی خرید لئے ہیں ۔ خاص بات یہ ہے کہ چنئی کے پاس اب بھی 7.15 کروڑ کا پرس باقی ہے ۔

      چنئی سپر کنگز نے آئی پی ایل نیلامی 2022 کے پہلے دن دیپک چاہر سمیت چھ کھلاڑیوں پر بولی لگائی تھی۔ ان میں امباتی رائیڈو، ڈوین براوو، رابن اتھپا، کے ایم آصف اور تشار دیش پانڈے شامل ہیں ۔ ٹیم نے اپنے کپتان ایم ایس دھونی، رویندر جڈیجہ، معین علی اور ریتوراج گائیکواڈ کو ریٹین کیا ٹہم ۔ پہلے دن کی نیلامی کے بعد دیپک چاہر کے ساتھی گیند باز چنئی کی ٹیم میں نظر نہیں آئے۔ اس کے علاوہ ربتوراج گائیکواڑ کے اوپننگ پارٹنر بھی نہیں تھے ۔

      چنئی سپر کنگز نے نیلامی کے دوسرے دن 11 کھلاڑیوں پر بولی لگا کر پہلے دن کی کمی کو پورا کر لیا ہے ۔ اس ٹیم نے دوسرے دن شیوم دوبے، راج وردھن ہبنگرگیکر، سمرجیت سنگھ، ڈیون کمنوے، ڈوین پریٹوریس، ایڈم ملنے پر بولی لگائی۔ اس کی وجہ سے دیپک چاہر کو ایڈم ملنے کی صورت میں نئی ​​گیند کا ساتھی مل گیا ہے ۔

      چنئی سپر کنگز کا پورا اسکواڈ:

      ایم ایس دھونی (کپتان)، ریتوراج گائیکواڑ، امباتی رائیڈو، رابن اتھپا، ڈیون کانوے، معین علی، رویندر جڈیجہ، ڈوین براوو، شیوم دوبے، دیپک چاہر، سمرجیت سنگھ، ڈوین پریٹوریس، مچل سینٹنر، ایڈم ملنے ، راج وردھن ہینگرگیکر، پرشانت سولنکی، مہیش تیکشنا، مکیش چودھری، شوبھانشو سینا پتی، کے ایم آصف، تشار دیش پانڈے۔

      بتادیں کہ آئی پی ایل میں کسی بھی ٹیم کے اسکواڈ میں کم از کم 18 اور زیادہ سے زیادہ 25 کھلاڑی ہو سکتے ہیں۔ ٹیم میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد 8 ہو سکتی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: