உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL Auction 2022: روہت شرما کی ممبئی انڈینس سے پانڈیا سمیت 5 کھلاڑی ہوئے باہر، یہ کھلاڑی ہوں گے نشانے پر

    روہت شرما کی ممبئی انڈینس سے پانڈیا سمیت 5 کھلاڑی ہوئے باہر

    روہت شرما کی ممبئی انڈینس سے پانڈیا سمیت 5 کھلاڑی ہوئے باہر

    ممبئی انڈینس (Mumbai Indians) آئی پی ایل تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے۔ ٹیم نے 5 بار ٹی20 لیگ کا خطاب جیتا ہے، لیکن آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) سے پہلے کئی بڑے کھلاڑی ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں۔ اس میں اہم نام ہاردک پانڈیا (Hardik Pandya) کا ہے۔ وہ نئی ٹیم گجرات ٹائٹنس کے کپتان بن چکے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ممبئی انڈینس (Mumbai Indians) آئی پی ایل تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے۔ ٹیم نے 5 بار ٹی20 لیگ کا خطاب جیتا ہے، لیکن آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) سے پہلے کئی بڑے کھلاڑی ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں۔ اس میں اہم نام ہاردک پانڈیا (Hardik Pandya) کا ہے۔ وہ نئی ٹیم گجرات ٹائٹنس کے کپتان بن چکے ہیں۔ ٹورنا منٹ کی نیلامی 12 اور 13 فروری کو ہونے جا رہی ہے۔ اس بار ٹی20 لیگ میں کل 10 ٹیمیں اتر رہی ہیں۔ ممبئی نے چار کھلاڑیوں کو ریٹین کیا ہے۔ ٹیم کے پرس میں کل 48 کروڑ کی رقم بچی ہے۔ ایسے میں ٹیم کچھ خاص کھلاڑیوں کو شامل کرنے پر زور دے گی۔

      ممبئی انڈینس نے کپتان روہت شرما [(Rohit Sharma) کے علاوہ تیز گیند باز جسپریت بمراہ (Jasprit Bumrah)، ویسٹ انڈیز کے عظیم آل راونڈر کیرون پولارڈ (Kieron Pollard) اور سوریہ کمار یادو (Suryakumar Yadav) کو ریٹین کیا ہے۔ ہاردک پانڈیا کے علاوہ ایشان کشن (Ishan Kishan)، کوئٹن ڈی کاک اور ٹرینٹ بولٹ جیسے بڑے ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹی20 کے عظیم گیند باز لست ملنگا پہلے ہی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

      پہلی نظر وکٹ کیپر اور آل راونڈر پر

      ممبئی انڈینس کی پہلی نظر وکٹ کیپر پر ہوگی۔ ایسے میں ٹیم ایک بار پھر سے ایشان کشن یا کوئنٹن ڈی کاک میں سے کسی ایک پر داوں لگا سکتی ہے۔ دونوں کی کارکردگی آئی پی ایل میں اچھی رہی ہے۔ ایشان کشن نے ممبئی کے لئے 41 اننگوں میں 1133 رن بنائے ہیں۔ 8 نصف سنچری لگائی ہے۔ اسٹرائیک ریٹ 139 کی رہی ہے۔ وہیں ڈی کاک نے 43 اننگوں میں 1329 رن بنائے ہیں۔ 10 نصف سنچری لگائی ہے۔ وہیں ہاردک پانڈیا کے جانے کے بعد ٹیم ایک آل راونڈر بھی تلاش رہی ہوگی۔ ایسے میں ٹیم ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر (Jason Holder) پر بڑا داوں لگا سکتی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: