کرکٹ شائقین کے انتظار کی گھڑی کچھ ہی دیر میں ختم ہونے والی ہے۔ کوچی میں دوپہر ڈھائی بجے سے کھلاڑیوں کی نیلامی شروع ہونے جا رہی ہے۔ تمام فرنچائزز اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو اپنے بیڑے میں شامل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس سال نیلامی کے لیے 15 ممالک کے 991 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی تھی۔ جس میں جمعہ کو 14 ممالک کے 405 کھلاڑیوں کی نیلامی کی جائے گی۔
اس نیلامی میں تمام فرنچائز ٹیمیں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں پر کھل کر بولی لگانے جا رہی ہیں۔ اس نیلامی سے قبل ایسی خبریں منظرعام پر آچکی ہیں جس کے بعد فرنچائزی ٹیم اس پورے عمل میں انتہائی محتاط انداز میں حصہ لینے جارہی ہے۔ بورڈ نے 5 کھلاڑیوں کے نام بتائے ہیں جن پر پابندی لگ سکتی ہے۔
مہندی حسن معراج کو لگی ناک پر چوٹ، ریشبھ پنت نے اپنے کندھوں پر لی ذمےداری، لگائی نصف سنچریHotStarیاSonyLivپرنہیں دکھےگاIPLآکشن لائیو، جانئے کہاں اورکب کیسےدیکھیں کھلاڑیوں کی نیلامیکرک بز کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے آئی پی ایل کی تمام 10 فرنچائز ٹیموں کے لیے ایک میل جاری کیا ہے۔ اس میل میں کل 5 کھلاڑیوں کے نام ہیں جن پر بی سی سی آئی پابندی عائد کر سکتا ہے۔ مشہور نام ممبئی کے اسپنر تنوش کوٹیان کا ہے جن کا گھریلو کرکٹ میں حالیہ کارکردگی کمال کی رہی ہے۔ حالیہ رنجی میچ میں اس گیند باز نے حیدرآباد کے خلاف 7 وکٹیں حاصل کیں۔
لگ سکتی ہے پابندیاس کے علاوہ کیرالہ سے روہن، ودربھ سے اپورو وانکھیڑے، گجرات سے چراغ گاندھی اور مہاراشٹر کے رام کرشنن گھوش کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔ یہ تمام نام ان کھلاڑیوں کے ہیں جن کا ایکشن مشکوک پایا گیا ہے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے تحقیقاتی عمل مکمل ہونے کے بعد کوئی بھی قدم اٹھایا جائے گا۔ اگر جانچ میں یہ ایکشن مشتبہ پایا گیا تو ان سب پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔