IPL Auction 2023: آسٹریلیا کے کھلاڑی کو 17.50 کروڑ کی بھاری رقم دے کر ٹیم میں انٹری دی گئی۔ کیرون پولارڈ اور ہاردک پانڈیا کے بعد روہت شرما اینڈ کمپنی کو ایک ایسا کھلاڑی ملا ہے، جو بلے بازی اور گیند بازی دونوں سے دھمال مچا سکتا ہے ۔
نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ کی منی نیلامی سے پہلے جس ایک کھلاڑی کی سب سے زیادہ بات کی جا رہی تھی، جس ایک کھلاڑی کے سب سے زیادہ مہنگے بکنے کی امید تھی، اس کو ممبئی انڈینز نے اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ آسٹریلیا کے کھلاڑی کو 17.50 کروڑ کی بھاری رقم دے کر ٹیم میں انٹری دی گئی۔ کیرون پولارڈ اور ہاردک پانڈیا کے بعد روہت شرما اینڈ کمپنی کو ایک ایسا کھلاڑی ملا ہے، جو بلے بازی اور گیند بازی دونوں سے دھمال مچا سکتا ہے ۔
جمعہ 23 دسمبر کو کوچی میں ہونے والی منی نیلامی کا سبھی کو انتظار تھا۔ اس نیلامی سے پہلے آسٹریلیا کے کیمرون گرین کے بارے میں کافی باتیں ہورہی تھیں ۔ سب کو توقع تھی کہ یہ کھلاڑی بڑے رقم لے کر اڑ جائے گا اور جب ان کی نیلامی شروع ہوئی تو کچھ ایسا ہی دیکھنے کو بھی ملا ۔ فرنچائزی ٹیموں نے کافی بولی لگائی، لیکن آخر میں ممبئی نے گرین کو اپنی ٹیم میں شامل کرکے بازی مار لی ۔
ہاردک پانڈیا کے ٹیم سے الگ ہونے کے بعد اگلے سیزن کے آغاز سے قبل پولارڈ نے بھی آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ ممبئی کو اپنے دو بڑے کھلاڑیوں کی جگہ پر کرنے کیلئے نیلامی میں بولی لگانی پڑی۔ گرین پر اونچی بولی لگا کر ٹیم نے اس کمی کو کافی حد تک پورا کرلیا ہے۔
گرین کا ہندوستان میں ریکارڈ شاندار
اس سال ہندوستان کے دورے پر آئی آسٹریلیائی ٹیم کے لئے اس کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا ۔ 20 ستمبر کو موہالی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں صرف 30 گیندوں پر 61 رنز بنا کر میچ پلٹ دیا تھا ۔ اس اننگز میں 8 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ حیدرآباد میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوینٹی میں بھی انہوں نے صرف 21 گیندوں پر 7 چوکے اور 3 چھکے کی مدد سے 52 رنز بنائے تھے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔