உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs WI T20: روہت شرما کی کھلاڑیوں کو دو ٹوک، ابھی IPL چھوڑو، ملک کیلئے کھیلنے پر دھیان دو

    IND vs WI T20: روہت شرما کی کھلاڑیوں کو دو ٹوک، ابھی IPL چھوڑو، ملک کیلئے کھیلنے پر دھیان دو (AP)

    IND vs WI T20: روہت شرما کی کھلاڑیوں کو دو ٹوک، ابھی IPL چھوڑو، ملک کیلئے کھیلنے پر دھیان دو (AP)

    India vs West Indies T20 : ہندوستان کے کپتان روہت شرما (Rohit Sharma) نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آئی پی ایل 2022 کی نیلامی (IPL 2022 Mega Auction) کو بھول کر فی الحال ملک کے لئے کھیلنے پر توجہ دیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ٹیم انڈیا (Team India) کو ون ڈے سیریز کے بعد اب ویسٹ انڈیز سے ٹی 20 سیریز (India vs West Indies T20)  کھیلنی ہے۔ ٹی ٹوینٹی سیریز16 فروری سے کولکاتہ میں شروع ہورہی ہے ۔ اس سے پہلے ہندوستان کے کپتان روہت شرما (Rohit Sharma)  نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آئی پی ایل 2022 کی نیلامی (IPL 2022 Mega Auction) کو بھول کر فی الحال ملک کے لئے کھیلنے پر توجہ دیں۔ ٹی 20 سیریز کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں روہت سے آئی پی ایل کی نیلامی کے حوالے سے بھی سوالات پوچھے گئے تھے ۔ اس پر انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم کی پوری توجہ ٹی ٹوینٹی سیریز پر ہے اور کھلاڑیوں کو بھی اسی پر دھیان دینے کیلئے کہا گیا ہے ۔

      روہت شرما نے کہا کہ آئی پی ایل کی نیلامی کے بعد ٹیم میٹنگ ہوئی تھی، جس میں کھلاڑیوں کو واضح طور پر کہہ دیا گیا ہے کہ نیلامی میں کیا ہوا ، یہ بھول کر وہ اگلے دو ہفتے تک ملک کیلئے کھیلنے پر دھیان دیں ، کیونکہ ہمیں ویسٹ انڈیز کے بعد سری لنکا کی بھی میزبانی کرنی ہے ۔

      یہ بھی پڑھیں : 3 ہیٹ ٹرک ... 166 وکٹیں ... IPL Mega Auction 2022 میں نہیں ملا خریدار تو چھلکا درد ، کہا : میں ابھی ختم نہیں ہوا ہوں

      روہت شرما نے آئی پی ایل نیلامی کے بارے میں کہا کہ یہ سمجھا جا سکتا ہے کہ نیلامی کو لے کر کھلاڑیوں کے جذبات وابستہ ہوتے ہیں۔ انہیں یہ لگ رہا ہوگا کہ وہ کس ٹیم میں کھیلیں گے ، لیکن یہ اب ماضی کی بات ہوگئی ہے ۔ ہم نے ٹیم میٹنگ کی تھی اور اس میں سبھی کو کہا کہ نیلامی میں جو ہونا تھا ، وہ اب ہو چکا ہے، اس لئے اب ہندوستان کیلئے کھیلنے پر پوری توانائی لگائیں۔

      یہ بھی پڑھیں : Mumbai Indians نے جس کھلاڑی کو 8.25 کروڑ میں خریدا، اس کی گرل فرینڈ کو ہندوستانی ٹیم دے چکی ہے کبھی نہ بھولنے والا درد

      روہت شرما سے یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کے رول کے مطابق کھلایا جائے گا، تو اس پر کپتان نے کہا : ایمانداری سے یہاں آئی پی ایل پر کوئی غور نہیں ہورہا ہے ۔ ہم یہ نہیں دیکھ رہے ہیں کہ آئی پی ایل میں کھلاڑی اپنی فرنچائزی کے لئے کس نمبر پر بلے بازی کرے گا، ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ وہ ٹیم انڈیا کے لئے کہاں اور کیسے بلے بازی کرے گا؟۔ ہم اس پر توجہ دیں گے، یہ لوگ اپنی فرنچائزی کے لیے الگ الگ کردار ادا کرتے ہیں۔ ہمیں ان سے یہاں جو چاہئے وہ اہم ہے۔

      روہت شرما نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ان کے رول کے بارے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اب یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ کس طرح حالات سے مطابقت بیٹھاتے ہیں اور میدان پر گیند باز یا بلے باز اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: