உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL Media Rights: آئی پی ایل کے ایک میچ سے 107 کروڑ سے بھی زیادہ کمائی، جانئے کتنے میں فروخت ہوئے میڈیا رائٹس؟

    IPL Media Rights: آئی پی ایل کے ایک میچ سے 107 کروڑ سے بھی زیادہ کمائی، جانئے کتنے میں فروخت ہوئے میڈیا رائٹس؟  (IPL Twitter)

    IPL Media Rights: آئی پی ایل کے ایک میچ سے 107 کروڑ سے بھی زیادہ کمائی، جانئے کتنے میں فروخت ہوئے میڈیا رائٹس؟ (IPL Twitter)

    IPL Media Rights E Auction: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) کے اگلے 5 سالوں کے لئے ٹی وی اور ڈیجیٹل میڈیا کے حقوق دو الگ الگ براڈکاسٹروں کی جانب سے طویل بولی کے بعد حاصل کرلئے گئے ہیں۔ ان 2 لیجنڈ میڈیا کمپنیوں کے پاس اب 2023 سے 2027 تک 5 سال کی مدت میں کل 410 میچز نشر کرنے کے حقوق ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) کے اگلے 5 سالوں کے لئے ٹی وی اور ڈیجیٹل میڈیا کے حقوق دو الگ الگ براڈکاسٹروں کی جانب سے طویل بولی کے بعد حاصل کرلئے گئے ہیں۔ ان 2 لیجنڈ میڈیا کمپنیوں کے پاس اب 2023 سے 2027 تک 5 سال کی مدت میں کل 410 میچز نشر کرنے کے حقوق ہیں۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ بی سی سی آئی کو ہر میچ کے لیے 107.5 کروڑ ادا کئے جائیں گے، جو ہندوستانی کھیلوں کے لئے بے مثال ہے۔

      ذرائع کے مطابق آئی پی ایل کے میڈیا رائٹس کے حوالے سے ای آکشن میں 2 پیکجز کی نیلامی پوری ہو گئی ہے۔ پیکیج اے (ٹی وی کے حقوق) اور پیکیج بی (ڈیجیٹل حقوق) کے لیے کل 44075 کروڑ روپے ادا کئے جائیں گے۔ جہاں ٹی وی کے حقوق 23575 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے، وہیں ڈیجیٹل رائٹس کے لیے 20500 کروڑ روپے کی بڑی بولی لگائی گئی۔ اس کا مطلب ہے کہ آئی پی ایل کے ایک میچ کی ویلیو 100 کروڑ روپے سے زیادہ ہو گئی ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ٹیم انڈیا کی ساوتھ افریقہ کے خلاف لگاتار ساتویں ہار، کلاسین کا دھماکہ


      ٹی وی اور ڈیجیٹل دونوں کے رائٹس الگ الگ کمپنیوں نے حاصل کئے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آئی پی ایل کے ٹی وی اور ڈیجیٹل براڈکاسٹر 2023 سے 2027 تک الگ الگ ہوں گے۔ ٹی وی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر آئی پی ایل کا ایک میچ دکھانے کیلئے دکھانے کے لیے بی سی سی آئی کو 107.5 کروڑ روپے ملیں گے۔ یہ انگلش پریمیئر لیگ میں ایک میچ کی کمائی سے زیادہ ہے۔ ای پی ایل کے ایک میچ کی کمائی 81 کروڑ روپے ہوتی ہے۔ تاہم ابھی تک ان کمپنیوں کے نام سامنے نہیں آئے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ نیلامی کا عمل منگل کو بھی جاری رہے گا، کیونکہ ابھی 2 پیکج باقی ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پورن نے پہلی مرتبہ ون ڈے میں پورے ایک اوور ڈالے، رضوان سمیت چار کو بھیجا پویلین


      اس سے قبل اتوار کو Viacom18، Disney-Star، Sony اور Zee نے بولی میں حصہ لیا جو 7 گھنٹے تک جاری رہی۔ ایمیزون  پہلے ہی ای نیلامی سے الگ ہوگئی تھی۔ اگر ذرائع کی مانیں تو سونی کمپنی ٹی وی کے حقوق خریدنے کے لیے کافی زور لگا رہی تھی، جب کہ اسٹار نے ڈیجیٹل رائٹس کے لیے بولی لگائی۔ Disney-Hotstar پر آئی پی ایل میچوں کے دوران کافی زیادہ ویب ٹریفک تھا ۔

      خیال رہے کہ اس سال میڈیا رائٹس 4 الگ الگ پیکجز میں فروخت کیے جا رہے ہیں۔ Package-A میں ہندوستان کے لیے TV کے حقوق شامل ہیں اور Package-B میں ہندوستان کے لیے ڈیجیٹل حقوق شامل ہیں۔ پیکیج سی میں منتخب 18 میچز (بنیادی قیمت 11 کروڑ روپے) اور پیکیج ڈی میں بیرون ملک ٹی وی اور ڈیجیٹل حقوق (بنیادی قیمت 3 کروڑ روپے) شامل ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: