آئی پی ایل کا فارمیٹ اگلے سال سے بدل جائے گا، گنگولی نے بتایا: لیگ میں کیا تبدیلی ہوگی؟
آئی پی ایل کا فارمیٹ اگلے سال سے بدل جائے گا، گنگولی نے بتایا: لیگ میں کیا تبدیلی ہوگی؟ (Sourav Ganguly Instagram)
IPL 2023 : انڈین پریمیئر لیگ کے فارمیٹ میں اگلے سال یعنی 2023 سے تبدیلی ہوگی ۔ 2023 سے آئی پی ایل کورونا سے پہلے کے اپنے پرانے فارمیٹ میں واپسی کرے گا ۔ بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گنگولی نے اس کی تصدیق کردی ہے ۔
نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ کے فارمیٹ میں اگلے سال یعنی 2023 سے تبدیلی ہوگی ۔ 2023 سے آئی پی ایل کورونا سے پہلے کے اپنے پرانے فارمیٹ میں واپسی کرے گا ۔ بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گنگولی نے اس کی تصدیق کردی ہے ۔ 2023 میں آئی پی ایل کا سولہواں سیزن ہوم اور اوے فارمیٹ کے تحت ہی کھیلا جائے گا ۔ یعنی سبھی دس ٹیمیں اپنے گھر اور مخالف ٹیم کے میدان پر میچ کھیلیں گی ۔ گنگولی نے سبھی کرکٹ ایسوسی ایشن اور اسٹیک ہولڈرس کو اس کی جانکاری دیدی ہے ۔
کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے سال 2020 میں آئی پی ایل کا انعقاد شائقین کے بغیر متحدہ عرب امارات کے تین شہروں دبئی ، شارجہ اور ابوظہبی میں کیا گیا تھا ۔ وہیں 2021 میں بھی آئی پی ایل کا انعقاد تو ہندوستان میں ہوا، لیکن چار شہروں ، دہلی ، احمد آباد ، ممبئی اور چنئی میں میچیز کھیلے گئے تھے ۔ آئی پی ایل 2020 کے لیگ اسٹیج کے سبھی میچ ممبئی اور پونے میں کھیلے گئے تھے ۔
اس کے علاوہ کوالیفائر ، ایلیمینیٹر اور فائنل کولکاتہ اور احمد آباد میں کھیلا گیا تھا، لیکن اب کورونا وبا پر کافی حد تک قابو پایا جاچکا ہے اور اسی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ گھریلو میدان اور مخالف ٹیم کے میدان کے پرانے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا ۔ گنگولی نے اسٹیٹ ایسوسی ایشن کو بھیجے ای میل میں کہا ہے کہ آئی پی ایل کو اگلے سال سے گھریلو میدان اور مخالف ٹیم کے میدان پر میچ کھیلنے کے فارمیٹ میں منعقد کیا جائے گا ۔ سبھی 10 ٹیمیں اپنے گھریلو میچ اپنے طے مقامات پر کھیلیں گی ۔
بورڈ اس کے علاوہ اگلے سال کے شروع میں موسٹ اویٹیڈ خاتون آئی پی ایل کا انعقاد کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے ۔ پی ٹی آئی نے پچھلے مہینے رپورٹ دی تھی کہ خاتون آئی پی ایل کا انعقاد جنوبی افریقہ میں ہونے والے خاتون ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بعد مارچ میں کیا جاسکتا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔