IRE vs IND: عمران ملک نے پہلی ٹی ٹوینٹی کامیابی حاصل کرنے کے بعد کچھ اس طرح منایا جشن، ویڈیو وائرل
IRE vs IND: عمران ملک نے پہلی ٹی ٹوینٹی کامیابی حاصل کرنے کے بعد کچھ اس طرح منایا جشن، ویڈیو وائرل (AFP)
IND vs IRE 2nd T20i : دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ہیرو 27 سالہ بلے باز دیپک ہوڈا تھے، لیکن 22 سالہ نوجوان تیز گیند باز عمران ملک کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔
نئی دہلی: آئرلینڈ اور ہندوستان کے درمیان 2 میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز ختم ہوگئی ہے۔ ٹیم انڈیا نے ان دونوں میچوں میں میزبان ٹیم کو شکست دے کر سیریز 2-0 سے جیت لی ہے ۔ اس سیریز کا پہلا میچ 26 جون کو کھیلا گیا تھا۔ اس میچ میں ہندوستانی ٹیم نے 7 وکٹوں سے جیت درج کی تھی ۔ وہیں اس سیریز کا دوسرا میچ 28 جون کو ملاہائیڈ کرکٹ کلب ڈبلن میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں بھی ہندوستانی ٹیم نے 4 رنز سے سنسنی خیز جیت حاصل کی۔ ہاردک پانڈیا کی قیادت میں نوجوان ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ہیرو 27 سالہ بلے باز دیپک ہوڈا تھے، لیکن 22 سالہ نوجوان تیز گیند باز عمران ملک کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ دراصل ہندوستانی ٹیم کو آخری اوور میں 17 رنز کا دفاع کرنا تھا۔ اس دوران کپتان پانڈیا نے گیند ملک کو سونپ دی۔ نوجوان تیز گیند باز، کپتان کے بھروسے پر کھرے اترے اور ٹیم کو چار رنز سے سنسنی خیز جیت سے دلائی ۔
اس سے پہلے انہوں نے اس میچ میں ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی پہلی کامیابی بھی حاصل کی۔ عمران ملک کا پہلا شکار 25 سالہ نوجوان آئرش وکٹ کیپر کھلاڑی لارکن ٹکر بنے۔ دراصل ٹکر تیز رفتار سے رنز بنانے کی کوشش میں ایک بڑا شاٹ لگانے کی کوشش میں مڈل اوورز میں آؤٹ ہو گئے۔ ٹکر نے عمران ملک کے 13ویں اوور کی چوتھی گیند کو باؤنڈری سے باہر بھیجنے کی کوشش کی، لیکن بلے اور گیند کے درمیان صحیح سے رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ باؤنڈری کے قریب چہل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے ۔
لارکن ٹکر کے طور پر اپنی پہلی کامیابی حاصل کرنے کے بعد عمران ملک کافی خوش نظر آئے۔ اس دوران انہوں نے دونوں ہاتھ اٹھا کر خوشی کا اظہار کیا۔ دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں عمران ملک نے ٹیم کیلئے 4 اوورز پھینکے ۔ اس دوران انہیں 42 رنز دے کر ایک وکٹ اپنے نام کی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔