ہوم » نیوز » اسپورٹس

عرفان پٹھان نے بین الاقوامی کرکٹ کو کہا الوداع ، ٹی وی پر آ کر کیا یہ بڑا اعلان

عرفان پٹھان نے ہندوستان کیلئے 29 ٹیسٹ ، 120 ون ڈے اور 24 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں ۔ 9 سال تک وہ ہندوستانی ٹیم کی مضبوط کڑی رہے ۔

  • Share this:
عرفان پٹھان نے بین الاقوامی کرکٹ کو کہا الوداع ، ٹی وی پر آ کر کیا یہ بڑا اعلان
عرفان پٹھان ۔ فائل فوٹو ۔

تیز گیند باز عرفان پٹھان نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے ۔ ہفتہ کو اسٹار اسپورٹس اسٹوڈیو میں انہوں نے 15 سال کے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کو الوداع کہا ۔ حالانکہ وہ فرنچائزی کرکٹ کھیلتے رہیں گے ۔ 35 سال کے پٹھان نے کہا کہ گھریلو کرکٹ میں میں جموں و کشمیر کرکٹ کا حصہ ہوں اور گزشتہ سیزن کے بعد میں نے سوچا کہ اب مزید کھیلنے کا کیا فائدہ ہے ۔ میں ہندوستانی کرکٹ میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا ، لیکن بہتر ہے کہ اب گھریلو کرکٹ میں کوئی میری جگہ آجائے ۔ کافی ساری چیزیں ہیں جو میرے لئے باقی ہیں اور ان پر اب میں توجہ دیتا رہوں گا ۔


عرفان پٹھان نے ہندوستان کیلئے 29 ٹیسٹ ، 120 ون ڈے اور 24 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں ۔ 9 سال تک وہ ہندوستانی ٹیم کی مضبوط کڑی رہے ۔ ٹیسٹ میں انہوں نے 100 ، ون ڈے میں 173 اور ٹی 20 میں 28 وکٹ لئے ہیں ۔ انہوں نے بلے بازی سے بھی اہم رول ادا کیا تھا ۔ ٹیسٹ میں عرفان پٹھان نے 1105 رن بنائے ، جس میں ایک سنچری اور 6 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ ون ڈے میں انہوں نے 5 نصف سنچریوں کی مدد سے 1544 رن بنائے ہیں ۔ عرفان نے ٹیم انڈیا کیلئے آخری میچ اکتوبر 2012 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا ۔




بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عرفان پٹھان اپنی سوئنگ اور سیم بالنگ کی وجہ سے کافی مشہور ہوئے تھے ۔ انہوں نے 18 سال کی عمر میں آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا تھا ۔ انہوں نے سب سے پہلے ٹیسٹ کرکٹ کھیلی تھی ۔ جب وہ نئے نئے آئے تھے ، اس وقت ان کا وسیم اکرم سے موازنہ کیا جاتا تھا ۔ عرفان کی گیند بازی کا ایکشن وسیم اکرم سے کافی ملتا جلتا تھا ۔
First published: Jan 04, 2020 06:18 PM IST
  • India
  • World

India

  • Active Cases

    6,039

     
  • Total Confirmed

    6,761

     
  • Cured/Discharged

    515

     
  • Total DEATHS

    206

     
Data Source: Ministry of Health and Family Welfare, India
Hospitals & Testing centres

World

  • Active Cases

    1,203,128

     
  • Total Confirmed

    1,677,664

    +74,012
  • Cured/Discharged

    372,939

     
  • Total DEATHS

    101,597

    +5,905
Data Source: Johns Hopkins University, U.S. (www.jhu.edu)
Hospitals & Testing centres