ہوم » نیوز » اسپورٹس

عمران خان پر ہندوستانی کرکٹروں نے سادھا نشانہ ، کہا : دہشت گردوں کوپناہ دیتے ہیں پاکستانی وزیر اعظم

ہندوستانی تیز گیند باز محمد سمیع ، ہربھجن سنگھ اور سابق کپتان اظہر الدین نے ٹویٹر پر عمران خان کے خلاف ٹویٹ کیا ہے ۔

  • Share this:
عمران خان پر ہندوستانی کرکٹروں نے سادھا نشانہ ، کہا : دہشت گردوں کوپناہ دیتے ہیں پاکستانی وزیر اعظم
عمران خان پر ہندوستانی کرکٹروں نے سادھا نشانہ ، کہا : دہشت گردوں کوپناہ دیتے ہیں پاکستانی وزیر اعظم

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ٹیم انڈیا کے کئی سینئر کھلاڑیوں نے محاذ کھول دیا ہے ۔ ہندوستانی تیز گیند باز محمد سمیع ، ہربھجن سنگھ اور سابق کپتان اظہر الدین نے ٹویٹر پر عمران خان کے خلاف ٹویٹ کیا ہے ۔ ان سبھی کرکٹ کھلاڑیوں نے عمران خان کو نفرت پھیلانے والا قرار دیا ہے ۔ خیال رہے کہ پاکستانی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران ہندوستان کو جوہری جنگ کی دھمکی دی تھی ۔


محمد سمیع نے عمران خان کے خلاف ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مہاتما گاندھی نے اپنی زندگی محبت ، بھائی چارہ اور امن کے پیغام کو پھیلانے میں گزاری وہیں عمران خان نے اقوام متحدہ پوڈیم سے دھمکیاں دیں اور نفرت پھیلائی ۔ پاکستان کو ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو ترقی ، نوکری اور اقتصادی ترقی کی بات کرے نہ کہ جنگ اور دہشت گردی کو پناہ دے ۔




ہربھجن سنگھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران ہندوستان کو ممکنہ جوہری جنگ کا اشارہ دیا گیا ۔ ایک بڑے کھلاڑی کے طور پر عمران خان کے لفظ دونوں ممالک کے درمیان صرف نفرت پھیلائیں گے ۔ ایک ساتھی کھلاڑی کے طور پر مجھے ان سے امید ہے کہ وہ امن کو فروغ دیں گے ۔



ہندوستان کے سابق کپتان اظہرالدین نے بھی عمران خان کو ان کی تقریر کیلئے تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اظہر الدین نے ٹویٹ کیا کہ اقوام متحدہ میں جس عمران خان نے تقریر کی ہم نہیں جانتے ہیں ۔ کسی کھلاڑی سے اس کی امید کم تھی ، میں نے سچ میں سوچا تھا کہ آپ تبدیلی لائیں گے اور پاکستان کو دہشت گردوں سے پاک بنائیں گے ۔



خیال رہے کہ سب سے پہلے عمران خان کے خلاف گوتم گمبھیر نے ٹویٹ کیا تھا ۔ انہوں نے عمران خان کو دہشت گردوں کا رول ماڈل بتایا تھا ۔



گمبھیر نے ٹویٹ کیا تھا کہ ایک کھلاڑی کو رول ماڈل مانا جاتا ہے ... اچھے سلوک کا ، اخلاقیات کا ، کیریکٹر کی مضبوطی کا ۔ حال ہی میں ہم نے ایک سابق کھلاڑی کو بھی بولتے دیکھا ۔ دہشت گردوں کے رول ماڈل کے طور پر ۔ عمران خان کو کھیل برادری سے نکال دیا جانا چاہئے۔
First published: Oct 03, 2019 09:25 AM IST