ہوم » نیوز » اسپورٹس

17 سال بعد عرفان پٹھان نے کیا انکشاف ، جس دورہ نے کھولا ڈیبیو کا راستہ اس کیلئے نہیں جانا چاہتے تھے پاکستان ، بتائی وجہ

سال 2003 میں پہلی مرتبہ انڈر 19 ٹیم پاکستان کا دورہ کررہی تھی ۔ جب انہیں دورے کیلئے منتخب کیا گیا تب وہ 19 سال کے تھے اور پاکستان نہیں جانا چاہتے تھے ۔

  • Share this:
17 سال بعد عرفان پٹھان نے کیا انکشاف ، جس دورہ نے کھولا ڈیبیو کا راستہ اس کیلئے نہیں جانا چاہتے تھے پاکستان ، بتائی وجہ
17 سال بعد عرفان پٹھان نے کیا انکشاف ، جس دورہ نے کھولا ڈیبیو کا راستہ اس کیلئے نہیں جانا چاہتے تھے پاکستان ، بتائی وجہ

سابق ہندوستانی آل راونڈر عرفان پٹھان ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں ۔ حال ہی میں وہ ہندوستان کے کرکٹر سریش رینا کے ساتھ لائیو آئے تھے اور اپنے کیریئر کو لے کر کافی باتیں کی تھیں ۔ انہوں نے اس لائیو ویڈیو میں بتایا تھا کہ سال 2003 میں وہ پاکستان کے دورہ پر نہیں جانا چاہتے تھے ، لیکن انہیں مجبورا وہاں جانا پڑا ۔ حالانکہ اس دورے نے انہیں نئی شناخت دی تھی ، جب وہ ہیٹ ٹرک لینے میں کامیاب رہے تھے ۔


سال 2003 میں پہلی مرتبہ انڈر 19 ٹیم پاکستان کا دورہ کررہی تھی ۔ جب انہیں دورے کیلئے منتخب کیا گیا تب وہ 19 سال کے تھے اور پاکستان نہیں جانا چاہتے تھے ۔ عرفان نے بتایا کہ میں انڈر 19 ٹیم کے ساتھ پاکستان کے دورہ پر جانا ہی نہیں چاہتا تھا ۔ رنجی ٹرافی چل رہی تھی اور ہماری ٹیم کا مقابلہ ممبئی کے خلاف تھا ۔ میں نے شیٹی سر سے کہا تھا کہ ممبئی کے خلاف ہمارا مقابلہ ہے اور میں اچھی فارم میں ہوں ۔ میں نے اگر ممبئی کے خلاف اچھی کارکردگی کی تو مجھے اس کا فائدہ ملے گا ۔


عرفان نے 2003 میں انڈر 19 مقابلہ میں بنگالہ دیش کے خلاف لاہور میں ایک ہی میچ میں نو وکٹ حاصل کئے تھے ۔ اس میچ میں عرفان نے دو مرتبہ ہیٹ ٹرک لی تھی اور یہی مثال دیتے ہوئے ان کے کوچ نے انہیں وہاں جانے کیلئے راغب کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان 14 سال میں پہلی مربتہ پاکستان کا دورہ کررہا ہے ، تم نے انڈر 19 اس سے پہلے کھیلا ہوا ہے ، ایمانداری سے کہوں تو میں وہاں کافی مایوسی کے ساتھ گیا تھا ، لیکن کس کو معلوم تھا کہ میرے لئے وہاں کیا ہونے والا تھا ۔ عرفان پٹھان نے اس دورے پر کراچی ٹیسٹ میں اننگز کی شروعاتی تین گیندوں پر ہیٹ ٹرک لے کر تاریخ رقم کردی تھی ۔ وہ ایسا کرنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی تھے ۔


اس اننگز کی بدولت انہیں آسٹریلیا کے خلاف بین الاقوامی ڈیبیو کرنے کا موقع ملا تھا ۔ آسٹریلیا کے دورہ پر بھی عرفان نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی ۔ انہوں نے اس دورے پر لیجنڈ بلے باز میتھیو ہیڈن اور ایڈم گلکرسٹ کا وکٹ حاصل کیا تھا ۔ سال رواں جنوری میں کرکٹ کو الوداع کہنے والے عرفان نے 29 ٹیسٹ میچوں میں 1105 رن اور 100 وکٹ اپنے نام کئے ہیں ۔ وہیں 120 ون ڈے میچوں میں عرفان نے 1544 رن اور 173 وکٹ اپنے نام کئے ہیں ۔ 24 ٹی 20 میچوں میں عرفان نے 172 رن اور 28 وکٹ لئے ہیں ۔
First published: May 16, 2020 12:38 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading