'ہمارے یہاں عمران ملک جیسے بہت ہیں....' ایسا کہنے والے پاکستانی گیندباز کی عرفان پٹھان نے کی بولتی بند
'ہمارے یہاں عمران جیسے بہت ہیں....' ایسا کہنے والے پاکستانی گیندباز کی عرفان پٹھان نے کی بولتی بند (Irfan Pathan Instagram/PTI)
وراٹ کوہلی پر تبصرہ کرنے کے بعد چند روز پہلے پاکستان کے تیز گیند باز سہیل خان نے ہندوستانی ٹیم کے تیز گیندباز عمران ملک کے بارے میں ایک عجیب بات کہی تھی، جس پر سابق ہندوستانی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے سہیل کو کرارا جواب دیا ہے۔
نئی دہلی: پاکستان کے تیز گیند باز سہیل خان اکثر ہندوستانی کھلاڑیوں پر عجیب و غریب تبصرے کرتے رہتے ہیں۔ وراٹ کوہلی پر تبصرہ کرنے کے بعد چند روز پہلے انہوں نے ہندوستانی ٹیم کے تیز گیندباز عمران ملک کے بارے میں ایک عجیب بات کہی تھی، جس پر سابق ہندوستانی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے سہیل کو کرارا جواب دیا ہے۔
دراصل نادر علی کے ایک پوڈ کاسٹ میں سہیل خان نے عمران ملک کے بارے میں کہا تھا کہ عمران ایک باصلاحیت تیز گیند باز ہیں، لیکن پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں ان جیسے بہت سارے گیند باز ہیں۔ میں آپ کو 12 سے 15 نام گنوا سکتا ہوں۔ اگر آپ لاہور قلندرز کے ذریعہ منعقدہ ٹرائلز میں جائیں تو آپ کو بہت سے ایسے کھلاڑی ملیں گے جو عمران جیسے ہیں۔ اس بیان پر ہندوستان کے ریٹائرڈ میجر گورو آریہ نے عرفان پٹھان کی مثال دیتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا، جس کا عرفان نے شاندار جواب دیا ۔
سہیل کے بیان سے ناراض سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے میجر گورو آریہ کے ٹویٹ کا جواب دیا: میجر صاحب ایسے بیانات دے کر انہیں توجہ چاہئے، نظرانداز کیجئے۔
2003-2004 میں عرفان پٹھان نے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان اپنی پہلی سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس دوران ہر طرف ان کی بحث ہورہی تھی ، جس پر پاکستان کے سابق کوچ جاوید میانداد نے کہا تھا کہ عرفان پٹھان جیسے گیندباز پاکستان کی ہر گلی میں پائے جاتے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔