உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs WI: ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ODI کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، ایشان کشن اور شاہ رخ خان کو موقع

    IND vs WI: ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ODI کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، ایشان کشن اور شاہ رخ خان کو موقع ۔ فائل فوٹو ۔

    IND vs WI: ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ODI کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، ایشان کشن اور شاہ رخ خان کو موقع ۔ فائل فوٹو ۔

    India vs West Indies: بی سی سی آئی کی آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نے اتوار کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے کیلئے ایشان کشن (Ishan Kishan) اور شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) کو ہندوستانی ٹیم (Team India) میں شامل کیا ۔

    • Share this:
      ممبئی : بی سی سی آئی کی آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نے اتوار کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے کیلئے ایشان کشن (Ishan Kishan) اور شاہ رخ خان  (Shahrukh Khan)  کو ہندوستانی ٹیم (Team India)  میں شامل کیا ۔ احمد آباد میں 6، 9 اور 11 فروری کو تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ وہیں 16، 18 اور 20 فروری کو کولکاتہ کے ایڈن گارڈن میدان میں تین ٹی ٹوینٹی میچز ہوں گے ۔ گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے باعث تینوں میچ شائقین کے بغیر کھیلے جائیں گے ۔ وہیں  مغربی بنگال حکومت نے 75 فیصد شائقین کو داخل ہونے کی اجازت دی ہے ۔

      ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے کیلئے ٹیم انڈیا:

      روہت شرما (کپتان)، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، دیپک ہوڈا، ریشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دیپک چاہر، شاردل ٹھاکر، یجویندر چہل، کلدیپ یادو، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، محمد سراج ، پرسدھ کرشنا، آویش خان، ایشان کشن، شاہ رخ خان ۔

      ایشان کشن کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے روہت شرما

      ہندوستان کے نئے ون ڈے کپتان روہت شرما نے ہفتہ کے روز کہا کہ ایشان کشن ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں ان کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے کیونکہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے اور مینک اگروال بھی اپنا لازمی کوارنٹائن پورا کر رہے ہیں ۔

      اسلئے ایشان کشن کو ون ڈے ٹیم میں ملا موقع

      شیکھر دھون اور ریتوراج گائیکواڑ کووڈ-19 مثبت آئے تھے اور اب وہ آئسولیشن میں ہیں ، جس کے بعد ایشان کشن کو ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ روہت نے سیریز کے ابتدائی میچ کے موقع پر کہا کہ ہمارے پاس واحد آپشن ایشان کشن ہیں اور وہ میرے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے ۔

      بتادیں کہ انگلینڈ کو ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست دینے کے بعد پراعتماد ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم ہندوستان کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کیلئے 2 فروری کو احمد آباد پہنچی تھی ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نریندر مودی اسٹیڈیم میں تین ون ڈے میچ کھیلے گی جس کا آغاز 6 فروری سے ہوگا ۔ اس کے بعد کولکاتہ کے ایڈن گارڈنز میں تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: