کرکٹر ایشان کشن کیوں پہنتے ہیں 32 نمبر کی جرسی؟ وجہ ہے انتہائی دلچسپ، خود کیا انکشاف، دیکھئے ویڈیو
کرکٹر ایشان کشن کیوں پہنتے ہیں 32 نمبر کی جرسی؟ وجہ ہے انتہائی دلچسپ، خود کیا انکشاف، دیکھئے ویڈیو (Ishan Kishan Twitter)
Ishan Kishan News: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن 32 نمبر کی جرسی پہنتے ہیں۔ اس کے پیچھے کی وجہ دلچسپ ہے۔ اس کا انکشاف انہوں نے خود کیا ہے۔
نئی دہلی : ایشان کشن ہندوستانی ٹیم کے ساتھ رانچی میں ہیں، جہاں وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال دسمبر میں بنگلہ دیش کے خلاف آخری ون ڈے میں ڈبل سنچری بنا کر اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا تھا ۔ انہوں نے 131 گیندوں پر 210 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ ایشان کشن 32 نمبر کی جرسی پہنتے ہیں۔ اس کے پیچھے کی وجہ دلچسپ ہے۔ اس کا انکشاف انہوں نے خود کیا ہے۔
ٹویٹر پر بی سی سی آئی کی طرف سے اپ لوڈ کئے گئے ایک ویڈیو میں ایشان کشن نے کہا کہ میں 23 نمبر کی جرسی پہننا چاہتا تھا، لیکن وہ پہلے ہی کلدیپ یادو کے پاس تھی ۔ پھر میں نے اپنی والدہ کو فون کیا اور پوچھا کہ میں کون سا نمبر لوں؟ ماں نے کہا 32 لے لو۔ پھر میں نے کچھ کہے اور سوچے بغیر 32 نمبر کی جرسی پہننی شروع کر دی ۔
Secret behind jersey number 🤔
Getting the legendary @msdhoni's autograph ✍️
Favourite cuisine 🍱
ایشان کشن نے مزید کہا کہ میں 14 سال کی عمر سے پروفیشنل کرکٹر بننا چاہتا تھا، جب میں جھارکھنڈ آیا تو میں نے سوچا کہ مجھے ہندوستان کے لئے کھیلنا ہے۔ میں اب یہاں آکر کافی خوش ہوں، یہ ایک کافی طویل سفر رہا ہے ۔
ایشان کشن نے ٹیم انڈیا کے لئے اب تک 24 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 27.5 کی اوسط سے 629 رنز بنائے۔ انہوں نے آئی پی ایل میں 75 میچوں میں 1870 رنز بنائے ہیں۔ وہیں ون ڈے کی بات کریں تو انہوں نے 13 ون ڈے میچوں میں 46 کی اوسط سے 507 رنز بنائے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔