ہوم » نیوز » اسپورٹس

IND VS ENG: ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان ، ایشان کشن ، سوریہ کمار یادو اور راہل تیوتیا کو ملا موقع

India vs England T20I Series: ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کھیلی جانے والی ہے ۔ ٹی ٹوینٹی سیریز کے سبھی میچ احمد آباد کے موٹیرا اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔

  • Share this:
IND VS ENG: ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان ، ایشان کشن ، سوریہ کمار یادو اور راہل تیوتیا کو ملا موقع
IND VS ENG: ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان ، ایشان کشن ، سوریہ کمار یادو اور راہل تیوتیا کو ملا موقع

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے ہندستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ بڑی خبر یہ ہے کہ اس ٹیم میں وکٹ کیپر ایشان کشن کو موقع ملا ہے ، وہیں ممبئی کے طوفانی بلے باز سوریہ کمار یادو کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے ۔ آل راونڈر راہل تیوتیا کو بھی ٹیم انڈیا میں منتخب کیا گیا ہے ۔ ٹیسٹ میچوں میں زبردست کارکردگی کے بعد ریشبھ پنت کی بھی ٹیم انڈیا میں واپسی ہوئی ہے ۔


بتادیں کہ ٹی 20 سیریز کیلئے جسپریت بمراہ کو آرام دیا گیا ہے ، ان کی جگہ بھونیشور کمار کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔ وہیں سنجو سیمسن کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے ۔ سنجو سیمسن نے سات ٹی ٹوینٹی میچوں میں صرف ۔۔۔ کی اوسط سے 83 رن ہی بنائے ہیں ، جس کی وجہ سے سلیکٹرس نے ایشان کشن کو موقع دیا ہے ۔



علاوہ ازیں چائنا مین گیند باز کلدیپ یادو کو بھی ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ چوٹ کی وجہ سے آسٹریلیا دورہ سے باہر ہوئے ورون چکرورتی دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں ۔ اکشر پٹیل کی بھی ٹی ٹوینٹی میں واپسی ہوئی ہے ۔ لیگ اسپینر راہل چاہر اور کرونال پانڈیا اس ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں ۔ بہترین ٹی ٹوینٹی ریکارڈ کے باوجود منیش پانڈے کو بھی ٹیم سے باہر کا راستہ دکھادیا گیا ہے ۔

بتادیں کہ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کھیلی جانے والی ہے ۔ ٹی ٹوینٹی سیریز کے سبھی میچ احمد آباد کے موٹیرا اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔ ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز 12 مارچ سے ہوگا ۔ دوسرا میچ 14 مارچ ، تیسرا میچ 16 مارچ ، چوتھا میچ 18 مارچ اور پانچواں میچ 20 مارچ کو کھیلا جائے گا ۔ اس کے بعد 23 مارچ سے تین میچوں کی ون ڈے سیریز بھی کھیلی جائے گی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 20, 2021 10:54 PM IST