پاکستان کے لیجنڈ کھلاڑی کا دعوی، کہا: ایشانت شرما مجھے گالی دے رہے تھے، پھر دھونی نے...
پاکستان کے لیجنڈ کھلاڑی کا دعوی، کہا: ایشانت شرما مجھے گالی دے رہے تھے، پھر دھونی نے... (PIC: AFP)
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان شاید ہی کوئی ایسا میچ ہو، جس میں کوئی یادگار لمحہ نہ رہا ہو۔ ایسا ہی کچھ سال 2012 میں ہوا تھا، جب ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے آئی تھیں۔ اس میچ میں ایشانت شرما اور پاکستانی کرکٹر کے درمیان نازیبا الفاظ استعمال کئے گئے۔ اس بات کا انکشاف کامران اکمل نے کیا ہے۔
نئی دہلی: ہندوستان اور پاکستان کرکٹ کے میدان میں کئی سالوں سے ایک دوسرے کے سخت حریف ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان شاید ہی کوئی ایسا میچ ہو، جس میں کوئی یادگار لمحہ نہ رہا ہو۔ ایسا ہی کچھ سال 2012 میں ہوا تھا، جب ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے آئی تھیں۔ اس میچ میں ایشانت شرما اور پاکستانی کرکٹر کے درمیان نازیبا الفاظ استعمال کئے گئے۔ اس بات کا انکشاف کامران اکمل نے کیا ہے۔
کامران اکمل سے نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں پوچھا گیا کہ 2009 میں ان کے اور گوتم گمبھیر کے درمیان کیا ہوا تھا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ کچھ بھی نہیں ہوا تھا، یہ ایک غلط فہمی تھی۔ گمبھیر اس میچ میں خود سے بات کر رہے تھے، لیکن کھلاڑیوں کے درمیان غلط فہمی ہوگئی اور ہم نے انہیں غلط سمجھ لیا۔ تاہم کامران نے 2012 میں ایشانت شرما کے ساتھ ایک جھڑپ کے بارے میں بتایا کہ "ایشانت نازیبا الفاظ کا استعمال کر رہے تھے۔ اس کے بعد مہندر سنگھ دھونی نے انہیں ٹھنڈا کرایا تھا۔ حالانکہ ایشانت کوبھی گالیاں پڑی تھیں ۔ ایم ایس دھونی اور سریش رینا نے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملہ حل کیا تھا۔ دھونی واقعی بہت اچھے انسان ہیں۔ شعیب ملک اور حفیظ اچھا کھیل رہے تھے، اس لئے ایشانت غصے میں تھا۔"
وہیں اگر اس میچ کی بات کریں تو اس میچ میں ہندوستان کو 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 133 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے ہدف کو صرف 19.4 اوورز میں حاصل کر لیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور شعیب ملک نے نصف سنچریاں بنائی تھیں ۔ ایشانت شرما نے 4 اوور میں 23 رن دے کر 1 وکٹ حاصل کی تھی۔ حفیظ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔