உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    T20 World Cup : آئی پی ایل میں سیزن کی سب سے تیز پھینکنے کا ملا تحفہ ، عمران ملک ٹیم انڈیا میں شامل

    آئی پی ایل میں سیزن کی سب سے تیز پھینکنے کا ملا تحفہ ، عمران ملک ٹیم انڈیا میں شامل (Twitter/SRH)

    آئی پی ایل میں سیزن کی سب سے تیز پھینکنے کا ملا تحفہ ، عمران ملک ٹیم انڈیا میں شامل (Twitter/SRH)

    انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) 2021 میں اپنی تیز رفتار سے سب کو حیران کرنے والے عمران ملک کو ٹی 20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم کے نیٹ بالر کے طور پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رہنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) 2021 میں اپنی تیز رفتار سے سب کو حیران کرنے والے عمران ملک کو ٹی 20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم کے نیٹ بالر کے طور پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رہنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ کرک انفو کوایسی معلومات ملی ہیں۔ عمران نے آئی پی ایل سے قبل جموں و کشمیر کے لیے صرف ایک لسٹ اے میچ اور ایک ٹی 20 کھیلا تھا اور اس سیزن کے شروع میں انہیں سن رائزرس حیدرآباد میں نیٹ گیندباز کے طورپر منتخب کیا گیا تھا۔ جب ٹی نٹراجن کوکووڈ 19 کی وجہ سے باہرہوناپڑا، تب انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور اپنے پہلے ہی میچ میں وہ انتہائی متاثرکن رہے، کیونکہ انہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی گیند ڈال دی تھی اوروہ اس آئی پی ایل سیزن میں سب سے تیز گیند ڈالنے والے ہندوستانی گیندباز بنے تھے۔

      آر سی بی کے خلاف اپنے دوسرے میچ میں ہی انہوں نے تقریبا 153 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند ڈالی ، جو آئی پی ایل 2021 کی سب سے تیز گیند تھی۔ اس نے وراٹ کوہلی کو بہت متاثر کیا اور میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ عمران کی دیکھ بھال کی جانی چاہئے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہندوستان ان سے بہترین حاصل کرسکے ۔

      کوہلی نے میچ کے بعد ایوارڈز کی تقریب میں کہا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ ہر سال ٹیلنٹ کو سامنے لاتا ہے۔ ایک نوجوان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرتے ہوئے دیکھ کر اچھا لگا۔ یہاں سے نوجوانوں کی ترقی کو سمجھنا ضروری ہے، اپنے جسم کو کیسے بنائے رکھنا ہے اور آپ ان میں سے بہترین کیسے حاصل کرسکتے ہیں۔ تیز گیند بازوں کا پول ہمیشہ مضبوط ہوتا ہے۔ ہندوستانی کرکٹ کے لیے یہ ایک اچھی بات ہے۔ جب بھی آپ اس طرح کا ٹیلنٹ دیکھتے ہیں، توظاہر ہے آپ کی نظر ان پرہوگی اور یقینی بنائیں کہ آپ ان کی صلاحیت کوبڑھائیں۔

      21 سالہ عمران نے ہندوستانی ٹیم کے ساتھ نیٹ گیند باز کے طورپر کال اپ حاصل کرنے کے لئے کوہلی کو کافی متاثرکیا تھا۔ عمران کی آئی پی ایل مہم ممبئی انڈینز کے خلاف سن رائزرز کی ہائی اسکورنگ شکست کے ساتھ ختم ہوئی ۔ تاہم اس میچ میں ہرگیندباز کے خلاف رن بنے۔ لیکن ان کی رفتارنے ایک نمایاں اثرڈالا، جس سے ایشان کشن کو اس وقت آؤٹ کیا ، جب وہ 84 پرکھیل رہے تھے۔ وہیں 40 گیند میں 82 رن بنانے والے سوریہ کمار یادو کو بھی ان کی گیند ہیلمیٹ پر لگی تھی۔

      ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی تیاریوں میں عمران کی رفتار ایک اہم عنصر ہوسکتی ہے، جس میں ٹیم کو اپنے گروپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے تیزگیندبازوں کا سامنا کرنا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی اورلوکی فرگوسن کی شکل میں دونوں ٹیموں کے پاس تیزگیندباز ہیں۔ ہندوستان کواپنی ٹی 20 ورلڈ کپ مہم کی شروعات 24 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف کرنی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: