உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انگلینڈ کے سلامی بلے باز جیسن رائے نے اپنی ہی ٹی 20 ورلڈ کپ ٹیم کو بتایا شرمناک ، جانئے کیوں

    انگلینڈ کے سلامی بلے باز جیسن رائے نے اپنی ہی ٹی 20 ورلڈ کپ ٹیم کو بتایا شرمناک ، جانئے کیوں (Jason Roy Instagram)

    انگلینڈ کے سلامی بلے باز جیسن رائے نے اپنی ہی ٹی 20 ورلڈ کپ ٹیم کو بتایا شرمناک ، جانئے کیوں (Jason Roy Instagram)

    T20 World Cup 2021: انگلینڈ کے جارح سلامی بلے باز جیسن رائے نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بین اسٹوکس اور جوفرا آرچر کا ٹیم نہیں ہونا شرمناک ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : انگلینڈ کے جارح سلامی بلے باز جیسن رائے نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بین اسٹوکس اور جوفرا آرچر کا ٹیم نہیں ہونا شرمناک ہے ۔ حالانکہ رائے نے یہ بھی کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے انگلینڈ کی ٹیم میں کافی گہرائی ہے ۔ آل راونڈر کھلاڑی اسٹوکس ذہنی صحت کی وجہ سے غیرمعینہ مدت کیلئے بریک پر ہیں ، جبکہ آرچر داہنی کہنی میں فریکچر کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں ۔

      ابو ظہبی ٹی 10 لیگ میں دہلی بلس کیلئے کھیل رہے رائے نے ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ یہ پریشانی ہے، یہ شرمناک ہے ۔ لیکن دونوں پھر سے صحت یاب ہونے کی راہ پر ہیں ۔ ہرفن مولا کھلاڑی سیم کرن بھی آئی پی ایل کے دوران لگی چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں ۔ ان کے بھائی ٹام کرن کو متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے ۔ رائے نے کہا کہ اگر ابھی ٹیم کی گہرائی دیکھیں گے تو انگلینڈ کے پاس کافی باصلاحیت کھلاڑی ہیں ۔ کھلاڑیوں نے پریکٹس میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ بھی کیا ہے اور وہ کافی محنت کررہے ہیں ۔ ایسے کھلاڑی ہیں جو موقع پڑنے پر اچھی کارکردگی ضرور دکھائیں گے اور کافی باصلاحیت ہیں ۔

      آئی پی ایل کے یو اے ای مرحلہ میں انگلینڈ کے بلے بازوں کو دھیمی پچوں پر پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ، لیکن رائے اس سے متفتق نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا نہیں لگتا ۔ کھلاڑیوں نے سبھی پچوں پر اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ۔ پچیں دھیمی ہیں ، لیکن یہ کوئی پریشانی نہیں ہے ۔ ہم نے کافی پریکٹس کی ہے اور کئی کھلاڑی آئی پی ایل کھیلے ہیں ۔ کھلاڑی ہر پچ پر اچھی کارکردگی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

      ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے انگلینڈ کی ٹیم :

      آین مارگن ( کپتان) ، معین علی ، جانی بیرسٹو ، سیم بلنگس ، جوس بٹلر ، ٹام کرن ، کرس جارڈن ، لیام لونگسٹن ، ڈیوڈ ملان ، ٹائمل ملس ، عادل رشید ، جیسن رائے ، ڈیوڈ ولی ، کرس ووکس ، مارک ووڈ ۔

      ریزرو کھلاڑی : لیام ڈاسن ، جیمس ونگس
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: