جسپریت بمراہ کو لے کر آیا تازہ اپ ڈیٹ، جاسکتے ہیں نیوزی لینڈ، جانئے کب تک ہوسکتی ہے واپسی؟
جسپریت بمراہ کو لے کر آیا تازہ اپ ڈیٹ، جاسکتے ہیں نیوزی لینڈ، جانئے کب تک ہوسکتی ہے واپسی؟ (PIC: AFP)
Jasprit Bumrah Set To Undergo Back Surgery: ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو اس سال کے آخر میں ہندوستان میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ سے پہلے فٹ کرنے کیلئے ان کی پیٹھ کی سرجری کرانے کیلئے نیوزی لینڈ بھیجا جاسکتا ہے ۔
نئی دہلی : ٹیم انڈیا اور ممبئی انڈینز کے تیز گیند باز جسپریت بمراہ 31 مارچ سے شروع ہونے والے آئی پی ایل 2023 میں شاید ہی کھیل پائیں گے ۔ اس سال کے آخر میں ہندوستان میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ سے پہلے انہیں فٹ کرنے کیلئے ان کی پیٹھ کی سرجری کرانے کیلئے انہیں نیوزی لینڈ بھیجا جاسکتا ہے ۔ پہلے بھی کئی رپورٹس میں دعوی کیا گیا تھا کہ بمراہ کو کرکٹ سے طویل وقفہ لینا پڑسکتا ہے اور ایشیا کپ (اگست ۔ ستمبر) کیلئے بھی ان کا کھیلنا مشکوک ہے۔ بی سی سی آئی اور انتظامیہ کی پہلی ترجیح بمراہ کو اکتوبر ۔ نومبر میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے تیار کرنے کی ہے ۔
کرک بز کی ایک رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم اور این سی اے کی انتظامیہ نے روون اسکاوٹن نام کے ایک سرجن سے بات چیت کی ہے، جنہوں نے انگلینڈ کے تیز گیند باز جوفرا آرچر پر کام کیا تھا ۔ پچھلے پانچ مہینے سے کرکٹ سے باہر چل رہے جسپریت بمراہ کو سرجری کیلئے جلد سے جلد آکلینڈ لے جانے کیلئے جنگی سطح پر بندوبست کئے جارہے ہیں ۔ اسکاوٹن نے اس سے پہلے مشہور آرتھوپیڈک سرجن گرام انگلس کے ساتھ کام کیا تھا، جنہوں نے شین بانڈ سمیت کئی کھلاڑیوں کا آپریشن کیا تھا ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکاوٹن نے آسٹریلیائی تیز گیند باز جیمس پیٹنسن کی سرجری بھی انگلس کی مدد سے کی تھی ، جبکہ انہوں نے بین دوارسوئس اور جیسن بیہرینڈاف کی سرجری بھی کی تھی، جو پیٹھ کی پریشانی میں مبتلا تھے ۔
جسپریت بمراہ کیلئے ریکوری کا وقت 20 سے 24 ہفتے کے درمیان ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ آئی پی ایل 2023 اور اور اگر ہندوستان کوالیفائی کرتا ہے تو لندن میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپن شپ کے فائنل میں نہیں کھیل سکیں گے ۔
دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے آخری مرتبہ 25 ستمبر 2022 کو آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں ہندوستان کیلئے کھیلا تھا اور اپنی پیٹھ کی چوٹ کی وجہ سے ایشیا کپ اور ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے تھے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔