ہوم » نیوز » اسپورٹس

Big News: ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے سنجنا گنیشن سے کی شادی ، کہا : نیا سفر شروع

تیز گیند باز جسپریت بمراہ (Jasprit Bumrah) نے اسپورٹس اینکر سنجنا گنیشن سے شادی کرلی ہے ۔ دونوں کی شادی کی تصویر انٹرنیٹ پر کافی زیادہ وائرل ہورہی ہے ۔

  • Share this:
Big News: ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے سنجنا گنیشن سے کی شادی ، کہا : نیا سفر شروع
ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے سنجنا گنیشن سے کی شادی ، کہا : نیا سفر شروع (photo- sanjanaganesan/Instagram)

ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز جسپریب بمراہ مشہور اسپورٹس اینکر سنجنا گنیشن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں ۔ دونوں کی انت کارج کی رسم گوا کے ایک گرودوارہ میں ہوئی ۔ گزشتہ کچھ وقت سے جسپریت بمراہ اور اداکارہ و اسپورٹس اینکرسنجنا گنیشن کی شادی کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی تھیں ۔


بمراہ نے کچھ دیر پہلے ہی اپنی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں ۔ بتادیں کہ بمراہ کی دلہن تفریحی انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہیں ۔ سنجنا نے ایم ٹی وی کے ریئلٹی شو اسپلٹ ولا سے ٹی وی پر اپنا ڈیبیو کیا تھا ۔ سنجنا گنیشن نے سال 2013 میں فیمینا گارجیس کا خطاب بھی جیتا تھا ۔


 (photo- sanjanaganesan/Instagram)
(photo- sanjanaganesan/Instagram)


بتادیں کہ اس سے پہلے جسپریت بمراہ کا نام تیلگو فلم اداکارہ انوپما پرمیشورن کے ساتھ جوڑا گیا تھا ۔ انوپما بھی حال ہی میں گجرات پہنچی تھیں ، جس کی وجہ سے ان خبروں کو ہوا مل رہی تھی ۔ لیکن کچھ دنوں بعد انوپما کی ماں نے اس بات کی تصدیق کردی تھی کہ ان کی بیٹی فلم کی شوٹنگ کے سلسلہ میں گجرات گئی ہے ۔ ان کا بمراہ کی شادی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

(photo- sanjanaganesan/Instagram)
(photo- sanjanaganesan/Instagram)


وہیں انوپما کا نام ہٹنے کے بعد جسپریت بمراہ کا نام مشہور اسپورٹس اینکر سنجنا گنیشن کے ساتھ جوڑا جارہا تھا ۔ سنجنا گنیشن آئی پی ایل کے دوران کے کے آر ڈائریز نام کے شو کی بھی میزبان رہ چکی ہیں ۔ وہ 2016 میں کے کے آر کے ساتھ جڑی تھیں اور نائٹ کلب نام کا شو ہوسٹ کرتی تھیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 15, 2021 04:27 PM IST