ہوم » نیوز » اسپورٹس

ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا ، جسپریت بمراہ کی کمر میں کھینچاو ، جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ، اس گیند باز کو ملی جگہ

ہندوستانی تیز گیند جسپريت بمراه پیٹھ میں کھینچاؤکی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی آئندہ گاندھی منڈیلا ٹسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں ۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 24, 2019 07:10 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا ، جسپریت بمراہ کی کمر میں کھینچاو ، جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ، اس گیند باز کو ملی جگہ
ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا ، جسپریت بمراہ کی کمر میں کھینچاو ، جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز سے باہر

ہندوستانی تیز گیند جسپريت بمراه پیٹھ میں کھینچاؤکی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی آئندہ گاندھی منڈیلا ٹسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں ۔ ان کی جگہ دیگر فاسٹ بولر امیش یادو کو طویل عرصے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بمراه کی چوٹ کا ریڈیولوجیکل اسکریننگ کے دوران پتہ چلا ہے۔ انہیں اب بنگلور میں واقع قومی کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ری ہیبیلٹیشن سے گزرنا ہو گا ۔ ایم ایس كے پرساد کی صدارت والی آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نے بمراه کی چوٹ کی وجہ سے اب ٹسٹ ٹیم میں امیش یادو کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی سی سی آئی نے منگل کو اس کی اطلاع دی ۔


تیز گیند باز امیش نے اپنا آخری ٹیسٹ ہندوستان کی جانب سے سال 2018 میں آسٹریلیا کے دورے پر کھیلا تھا۔ ایسے میں بمراه کا ٹیم سے باہر ہونا بڑا دھچکا ہے ، جو فی الحال اچھے فارم میں کھیل رہے تھے اور ویسٹ انڈیز کے دورے پر دو ٹسٹ میچوں میں ہیٹ ٹرک سمیت 13 وکٹ لے کر سب سے کامیاب بولر رہے تھے۔ گزشتہ کافی عرصے سے قومی ٹیم سے باہر چل رہے امیش کے علاوہ ٹیم میں تیز گیند بازی حملے کی ذمہ داری محمد سمیع اور ایشانت شرما کے کندھوں پر رہے گی ۔ امیش نے اب تک 41 ٹسٹ میچوں میں 33.47 کے اوسط سے 119 وکٹ نکالے ہیں۔ ان ٹیسٹ میں 3.58 کی اچھی اكونومي ریٹ رہا ہے اور ان سے جنوبی افریقہ کے خلاف اچھی کارکردگی کی توقع رہے گی۔




ہندوستانی ٹیم میں بمراه، سمیع اور ایشانت کی تیز گیند بازی تکڑی کی کامیابی کے سبب امیش کو گزشتہ کافی عرصے سے ٹیسٹ ٹیم سے باہر بیٹھنا پڑا تھا اور گزشتہ سال 2018 سے اب تک انہوں نے پانچ ٹیسٹ ہی کھیلے ہیں ۔ اگرچہ اس دوران انہوں نے حیدرآباد میں ویسٹ انڈیز کے خلاف گھریلو سیریز کے میچ میں اپنے کیریئر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 133 رنز پر 10 وکٹ نکالے تھے۔

ٹیم سے باہر ہوئے بمراه کی چوٹ ہندوستان کیلئے اہم سیریز سے پہلے مایوس کن ہے۔ فاسٹ بولر نے جنوری 2018 میں ڈیبو کے بعد سے 12 ٹسٹ میچوں میں 19.24 کے اوسط سے 62 وکٹ لئے ہیں اور ٹیم کے اس وقت بہترین فاسٹ بولر ہیں ۔ انہوں نے جنوبی افریقہ، انگلینڈ، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے دوروں پر پانچ بار اننگز میں پانچ وکٹ کی کامیابی درج کی ہے۔ اگرچہ بمراه چوٹوں سے بھی کافی متاثر رہے ہیں اور یہ دوسرا موقع ہے جب انہیں چوٹ کی وجہ سے ٹیسٹ سے ہٹنا پڑا ہے۔ اس سے پہلے آئر لینڈ میں ٹی -20 کے دوران انگوٹھے میں لگی چوٹ کی وجہ سے انہیں گزشتہ سال انگلینڈ کے دورے کے ابتدائی سیشن سے بھی باہر ہونا پڑا تھا۔



میزبان ہندستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 2 سے 6 اکتوبر کو وشاکھاپٹنم میں، دوسرا ٹیسٹ 10 سے 14 اکتوبر کو پنے میں اور تیسرا ٹیسٹ 19 سے 23 اکتوبر کو رانچی میں کھیلا جائے گا۔

ٹیم اس طرح ہے : ۔

وراٹ کوہلی (کپتان)، مینک اگروال، روہت شرما، چتیشور پجارا، اجنکیا رہانے (نائب کپتان)، ہنوما وہاری، ریشبھ پنت (وکٹ کیپر)، ردھمان ساہا (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ، کلدیپ یادو، محمد سمیع، امیش یادو، ایشانت شرما، شبھمن گل۔
First published: Sep 24, 2019 07:09 PM IST