உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹیم انڈیا کو لگا بڑا جھٹکا، تیز گیند باز جسپریت بمراہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے باہر

    ٹیم انڈیا کو لگا بڑا جھٹکا، تیز گیند باز جسپریت بمراہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے باہر ۔ تصویر : ٹویٹر پیج

    ٹیم انڈیا کو لگا بڑا جھٹکا، تیز گیند باز جسپریت بمراہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے باہر ۔ تصویر : ٹویٹر پیج

    ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے پہلے بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ ٹیم کے تجربہ کار تیز گیند باز جسپریت بمراہ چوٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے پہلے بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ ٹیم کے تجربہ کار تیز گیند باز جسپریت بمراہ چوٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں ۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میچ سے پہلے پریکٹس کے دوران ان کو پیٹھ میں درد کی شکایت ہوئی تھی ۔ آسٹریلیا میں 16 اکتوبر سے 13 نومبر کے درمیان اس مرتبہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کھیلا جانے والا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: IND v PAK سیریز پر ای سی بی کے بعد آئس لینڈ کرکٹ کا آیا دلچسپ بیان، دیا یہ خاص آفر


      بدھ کو ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ وہ نہیں کھیل سکے تھے ۔ بی سی سی آئی ذرائع کے مطابق اب وہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں ۔ بورڈ کی طرف سے ان کی چوٹ کو لے کر بدھ کو بتایا گیا تھا کہ میڈیکل ٹیم اس پر نظر رکھے ہوئی ہے ۔ ایک دن بعد ہی ان کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کی خبر سامنے آرہی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پہلے لیا پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا وکٹ، اب ٹیم انڈیا کے اسپنر روی بشنوئی نے کھولا راز


      بمراہ نے آسٹریلیا کے خلاف واپسی کی تھی، لیکن انہیں پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پلیئنگ الیون سے باہر رکھا گیا تھا ۔ وہ دوسرے اور تیسرے میچ میں کھیلنے اترے تھے، لیکن ان کی کارکردگی توقع کے مطابق نہیں رہی تھی ۔ صرف دو میچ کھیلنے کے بعد اب وہ ایک مرتبہ پھر فٹنس کے ساتھ جدوجہد کرتے نظر آ رہے ہیں۔

      بتادیں کہ انگلینڈ دورے پر کھیلی گئی سیریز کے دوران ان کو چوٹ لگ گئی تھی ۔ اس کے بعد سے وہ ریہیب میں تھے اور ایشیا کپ میں بھی نہیں کھیلے تھے ۔ اسی مہینے آسٹریلیا کے ساتھ کھیلی گئی گھریلو ٹی ٹوینٹی سیریز میں انہوں نے چوٹ سے واپسی کی تھی ۔ اس سیریز میں وہ صرف دو مقابلے ہی کھیل پائے تھے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: