ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کیلئے بھیک مانگ رہے ہیں جاوید میانداد، کوروناوائرس نہیں ایٹم بم کیلئے اکاؤنٹ میں مانگا چندا: ویڈیو دیکھیں

سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرکے کہا کہ اگر ہم نے آئی ایم ایف جیسی تنظیموں کا قرض نہیں چکایا تو وہ ہمارا ایٹم بم کے جائیں گے۔ یہی نہیں جاوید میاندادا نے تو قرض کو چکانے کیلئے بینک اکاؤنٹ بھی کھول لیا ہے اور لوگوں سے اس میں چندا دینے کیلئے کہا ہے۔ میانداد (Javed Miandad) نے کہا کہ میں لوگوں سے ملک کیلئے بھیک مانگ رہا ہوں۔

  • Share this:

پاکستان کے سابق قدآور کھلاڑی جاوید میانداد (Javed Miandad) اپنے ملک کیلئجے بھیک مانگ رہے ہیں۔ میاں دادا کے مطابق ان کے ملک پر قرض بڑھ رہا ہے جس سے ان کے ایٹم بم خطرے میں ہیں۔ سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرکے کہا کہ اگر ہم نے آئی ایم ایف جیسی تنظیموں کا قرض نہیں چکایا تو وہ ہمارا ایٹم بم کے جائیں گے۔ یہی نہیں جاوید میاندادا نے تو قرض کو چکانے کیلئے بینک اکاؤنٹ بھی کھول لیا ہے اور لوگوں سے اس میں چندا دینے کیلئے کہا ہے۔ میانداد  (Javed Miandad) نے کہا کہ میں لوگوں سے ملک کیلئے بھیک مانگ رہا ہوں۔

جاویدمیانداد نے ویڈیو شیئر کرکے کہا کہ میں نے نیشنل بینک آف پاکستان میں ایک اکاؤنٹ کھلوایا ہے۔ میں آپ لوگوں سے بھیک مانگتا ہوں کہ اس میں پیسہ جمع کریں تاکہ ہمارے ایٹم بم کو بچایا جاسکے۔ اگر ہم نے آئی ایم ایف جیسی تنظیموں کا قرض نہیں لوٹایا تو وہ ہمارے ایٹم بم لے جائیں گے۔ میں جانتاہوں کہ اپنے ہی لوگوں نے ملک کو لوٹا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ وہ بھیک دیکت اپنے گناہوں کا کفارہ اداکریں۔

اس قدآور کرکٹر نے کہا کہ میترا نیا اکاؤنٹ انٹرنیشنل ہے اور میں ہی اس کا استعمال کروں گا۔ ہم قرض چکائیں گے۔ لوگ ہر مہینے اس میں پیسہ جمع کرائیں۔ ہمارے اوپر پہلے ہی بہ قرض ہے۔ اگر اب ہم آئی ایم ایف سے قرض لینے جائیں گے تو وہ ہم سے ہمارے ایٹم بم مانگیں گے۔ اسے اگر ہمیں بچانا ہے تو پہلے ان کا پیسہ واپس کرنا ہوگا۔ حالانکہ اس بات پر میانداد ٹرول بھی ہوگئے کہ اس وقت پوری دنیا کوروناوائرس جیسی خطرناک بیماری سے  جوجھ رہی ہے اور انہیں اپنے ملک کے ایٹم بم کی پڑی ہے اور اسے بچانے کیلئے چندا مانگ رہے ہیں۔
First published: May 10, 2020 05:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading