ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان کی ہار پر جاوید میانداد کا بڑا بیان، کہا : فکسنگ اس لئے ہوئی...
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان کی ہار پر جاوید میانداد کا بڑا بیان، کہا : فکسنگ اس لئے ہوئی... (PIC: AP)
T20 World Cup 2022: پاکستان 13 نومبر کو ایم سی جی میں انگلینڈ سے پانچ وکٹ سے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 کا فائنل میچ ہار گیا ۔ ہار کے بعد پاکستانی ٹیم کو فینس کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، لیکن پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد کی ایک الگ ہی تشویش ہے ۔
نئی دہلی : پاکستان 13 نومبر کو ایم سی جی میں انگلینڈ سے پانچ وکٹ سے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 کا فائنل میچ ہار گیا ۔ ہار کے بعد پاکستانی ٹیم کو فینس کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، لیکن پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد کی ایک الگ ہی تشویش ہے ۔ انہوں نے ہار کیلئے کوچز اور بورڈ کی تنقید کی ۔ ایک پاکستانی ٹی وی شو میں انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم نے پچھلے کچھ سالوں میں غیر ملکی کوچز پر زیادہ بھروسہ کیا ہے ۔ اب بھی ٹیم کے مینٹر کے طور پر میتھیو ہیڈن ہیں اور شان ٹیٹ گیند بازی کوچ ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں نے کاونٹی کرکٹ کھیلی ہے، مگر آج جو یہ لڑکے کھیل رہے ہیں، ان کا مستقبل کیا ہے؟ اس کے بعد ٹی وی اینکر نے کہا کہ ویرون فلنڈر پچھلے سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھی سپورٹ اسٹاف کا حصہ تھے، جس میں ٹیم سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے ہار گئی تھی ۔ میانداد نے پھر مایوسی میں جواب دیا ۔ لاو نہ ان کو ، ان سے ہم لوگ سوال کریں گے ۔ پوچھیں تو صحیح ہم بھی، بتاو کرکٹ کے بارے میں ۔
میانداد نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر انگلی اٹھائی اور کہا کہ بورڈ اپنے آپ کو بچاتا ہے کہ آسانی سے نہ جائیں، پھر ہم لوگ صحیح ہیں ۔ اس کے بعد انہوں نے بڑا بیان دیا کہ پاکستان کرکٹ میں ماضی میں میچ فکسنگ اسکینڈل اتنی مرتبہ کیوں ہوتے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ اپنے لوگوں کو دیکھئے ، اپنے لوگوں نے جو کرکٹ کھیلی ہے، مجھے ایسا کچھ نہیں ہے ، مجھے بڑی آفرس آتی ہیں مگر میں نہیں جاتا ۔ یہ جو کھلاڑی کھیل رہے ہیں، اب یہ آج کھیل رہے ہیں ۔ ان کا مستقبل کیا ہے ؟ ان کو معلوم ہے کہ آج میں نے کچھ نہیں کیا تو کل میں کیا کروں گا ؟ فکسنگ اس وجہ سے ہوئی تھی ۔ سب کو ڈر تھا کہ یہ کاٹ نہ دے ہم کو ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔