ہوم » نیوز » اسپورٹس

جاوید میانداد کا بے تکا بیان ، کہا : ہندوستان میں کافی خطرہ ، وہاں کوئی نہ جائے ، بائیکاٹ کرے آئی سی سی

پاکستان کے سابق کرکٹر جاوید میانداد نے ایک انتہائی بے تکا بیان دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ہندوستان کافی غیر محفوظ ہے اور آئی سی سی کو غیر ملکی ٹیموں کو وہاں کا دورہ کرنے سے روکنا چاہئے ۔

  • Share this:
جاوید میانداد کا بے تکا بیان ، کہا : ہندوستان میں کافی خطرہ ، وہاں کوئی نہ جائے ، بائیکاٹ کرے آئی سی سی
جاوید میانداد ۔ فائل فوٹو ۔ رائٹرس

پاکستان کے سابق کرکٹر جاوید میانداد نے ایک انتہائی بے تکا بیان دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ہندوستان کافی غیر محفوظ ہے اور آئی سی سی کو غیر ملکی ٹیموں کو وہاں کا دورہ کرنے سے روکنا چاہئے ۔ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر 2009 میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے 10 سال بعد پاکستان نے گزشتہ دنوں سری لنکا کے خلاف گھریلو سرزمین پر ٹیسٹ سیریز کا انعقاد کیا ۔ اس دوران کسی بھی بڑی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا ۔ ایک پاکستانی ویب سائٹ سے بات چیت کے دوران میانداد نے کہا کہ آئی سی سی آگے آو اور دنیا سے کہو ، انہیں سبھی ممالک سے کہنا چاہئے کہ ہندوستان میں کھیلنا بند کریں کیونکہ ہندوستان اب محفوظ ملک نہیں ہے ۔ باقی ممالک ہندوستان سے بہتر ہیں کیونکہ وہاں کے لوگ اپنے ہی لوگوں سے لڑ رہے ہیں ، وہاں دیکھئے کیا ہورہا ہے ، قدم اٹھانے چاہئیں ۔


انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی کو میرا پیغام ہے کہ سبھی ممالک کو ہندوستان کا دورہ کرنے سے روکنا چاہئے ۔ اب آپ دیکھ سکتے ہیں ، اب ہم آئی سی سی کا انصاف دیکھیں گے کہ وہ کیا کرتا ہے اور وہ دنیا سے کیا کہتا ہے ۔ لوگوں کو دیکھنا چاہئے کہ ہندوستان میں کیا ہو رہا ہے ۔ میں آئی سی سی سے ان کا ( ہندوستان ) بائیکاٹ کرنے کی درخواست کرتا ہوں ، پاکستان نہیں ہندوستان غیر محفوظ ہے ۔ ایک انسان ہونے کے ناطے ہم کھلاڑیوں کو کھڑا ہونا چاہئے ۔



جاوید میانداد اتنے پر ہی نہیں رکے اور انہوں نے کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے اور بات کررہی ہے کہ وہاں کیا ہورہا ہے ، میں پاکستان کی جانب سے بول رہا ہوں کہ ہندوستان سے سبھی طرح کے کھیلوں کے رشتے ختم کرلینے چاہئیں ، سبھی ممالک کو ہندوستان پر کارروائی کرنی چاہئے ۔



میانداد سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے بھی گزشتہ ہفتہ اسی طرح کا بیان دیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان میں ان کے ملک سے زیادہ سیکورٹی کا خطرہ ہے ۔ احسان مانی نے کہا کہ ہم نے یہ ثابت کیا کہ پاکستان محفوظ ہے ، اگر کوئی ٹیم یہاں نہیں آرہی ہے تو اس کو ثابت کرنا ہوگا کہ پاکستان غیر محفوظ ہے ۔ آج کے وقت میں پاکستان کے مقابلہ میں ہندوستان میں سیکورٹی کا زیادہ خطرہ ہے ۔ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد اب کسی کو بھی پاکستان میں سیکورٹی بندوبست پر شک نہیں کرنا چاہئے ۔
First published: Dec 28, 2019 09:41 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading