نئی دہلی: ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ دہلی میں کھیلا جائے گا۔ ناگپور ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف اننگز اور 132 رنز کی بڑی جیت درج کر کے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے بی سی سی آئی نے تیز گیند باز جے دیو انادکٹ کو ٹیم سے رہا کر دیا ہے۔ سلیکٹرز نے انہیں آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کے لیے ٹیم میں جگہ دی تھی۔
بی سی سی آئی نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جا رہے بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوسرے میچ سے عین قبل تیز گیند باز جے دیو انادکٹ کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا نام دہلی میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ کیلئے منتخب ٹیم میں تھا، لیکن پلیئنگ الیون میں ان کی جگہ یقینی نہیں ہو سکی تھی۔
کپتان روہت شرما اور کوچ راہل دراوڑ کی رضامندی کے بعد رنجی ٹرافی فائنل میں سوراشٹر کے لئے کھیلنے کے لئے جے دیو انادکٹ کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سوراشٹرا ٹیم کے کپتان جے دیو انادکٹ نے آسٹریلیا سیریز میں نام آنے کے بعد رنجی ٹیم چھوڑ دی تھی۔ اب ان کی ٹیم نے رنجی ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
16 فروری کو سوراشٹر کی ٹیم کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں بنگال کی ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔ بی سی سی آئی نے ایک باضابطہ اعلان کیا اور تمام شائقین کے ساتھ یہ معلومات شیئر کی ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔