உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

     جھولن گوسوامی نے کیا ریٹائرمنٹ کا اعلان، لارڈس میں کھیلیں گی آخری ون ڈے مقابلہ

    Jhulan Goswami To Retire From International Cricket: جھولن 24 ستمبر کو لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے کھیلیں گی۔ جھولن گوسوامی خواتین کے ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر ہیں۔ انہوں نے 201 میچوں میں 252 وکٹیں حاصل کیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      Jhulan Goswami To Retire From International Cricket: ہندوستان کی عظیم فاسٹ گیند باز جھولن گوسوامی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ جھولن 24 ستمبر کو لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے کھیلیں گی۔ جھولن گوسوامی خواتین کے ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر ہیں۔ انہوں نے 201 میچوں میں 252 وکٹیں حاصل کیں۔

      اس کے ساتھ ہی وہ خواتین کے ون ڈے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔ انہوں نے ورلڈ کپ کے 34 میچوں میں 43 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ورلڈ کپ میں دو مرتبہ 4 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دے چکی ہیں۔ 39 سالہ جھولن کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ تاہم، وہ کامن ویلتھ گیمز کے لیے ہندوستانی T20 ٹیم کا حصہ نہیں تھیں۔ نوجوانوں کو موقع دینے کے لیے جھولن نے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

      جھولن نے اس سال مارچ میں ہندوستان کے لیے آخری میچ کھیلا تھا۔ تب وہ نیوزی لینڈ میں منعقدہ ویمن ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں اتری تھیں۔ اس میچ میں انہوں نے 19 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بی سی سی آئی اس ورلڈ کپ کے بعد ہی جھولن کو وداعی دینا چاہتی تھی۔ لیکن، انجری کے باعث وہ جنوبی افریقہ کے خلاف آخری لیگ میچ میں حصہ نہیں لے سکیں۔ تب سے ان کے وداعی میچ کا انتظار ہے۔ انہوں نے آخری بار 2018 میں ہندوستان کے لیے T20 کھیلا تھا۔ انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ اکتوبر 2021 میں کھیلا تھا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: