ہوم » نیوز » اسپورٹس

ورلڈ کپ فائنل میں ڈرامائی شکست کو نہیں بھلا پارہا نیوزی لینڈ کا یہ اسٹار کرکٹر ، اب اٹھایا اب یہ قدم

گزشتہ سال انگلینڈ اور نیوزی لینڈ (England vs New Zealand) کے درمیان کھیلا گیا ورلڈ کپ فائنل کرکٹ کی تاریخ کے سب سے دلچسپ میچوں میں سے ایک تھا ۔

  • Share this:
ورلڈ کپ فائنل میں ڈرامائی شکست کو نہیں بھلا پارہا نیوزی لینڈ کا یہ اسٹار کرکٹر ، اب اٹھایا اب یہ قدم
ورلڈ کپ فائنل میں ڈرامائی شکست کو نہیں بھلا پارہا نیوزی لینڈ کا یہ اسٹار کرکٹر ، اب اٹھایا اب یہ قدم

کرکٹ کی تاریخ کا سب سے دلچسپ مقابلہ ، سانسوں کو روک دینے والا میچ ، جس میں کوئی ٹیم ہاری نہیں ، مگر ایک ٹیم کے خواب پھر بھی بکھر گئے ۔ شاید ہی دنیا کا کوئی کھیل مداح 2019 کے ورلڈ کپ کا فائنل میچ بھول پایا ہوگا ۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ  (England vs New Zealand) کے درمیان کھیلے گئے اس تاریخی میچ میں سپر اوور میں بھی دونوں ٹیم برابری پر رہی اور پھر باونڈری کی گنتی کی بنیاد پر انگلینڈ نے خطاب جیت لیا ۔


شکست کی یاد کو ذہن سے مٹانا آسان ہوتا ہے ، مگر ہارے بغیر بھی خطاب سے چوک جانا ایک کانٹے کی طرح بن جاتا ہے ، جو وقتا فوقتا چبھتا بھی ہے ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو آج بھی اس چبھن کا درد ہوتا ہے ، جس کی ایک جھلک اس ورلڈ کپ (World Cup)  میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کا حصہ رہے جیمی نیشم کے پوسٹ سے صاف طور پر نظر آرہی ہے ۔




14 جولائی کو انگلینڈ کو ورلڈ کپ فاتح اور نیوزی لینڈ کو مسلسل دوری مرتبہ رنر اپ بنے ہوئے ایک سال مکمل ہوا ۔ اس موقع پر جہاں ہر کوئی انگلینڈ کی جیت اور اس فائنل کو یاد کر رہا تھا ، وہیں جیمی نیشیم نے اس میچ کو بالکل بھی یاد نہیں کیا بلکہ اس دن اپنے کتے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سال بھر پہلے آج ہی دن یہ ان کے گھر میں آیا تھا ۔ یعنی ورلڈ کپ ٹرافی گنوانے والے دن نیشم کے گھر پر ایک نیا کتا آیا تھا ۔ نیشم نے ایک سال بعد اس کے استقبال کو یاد کیا ۔ ان کی اس پوسٹ سے صاف ہے کہ وہ ۱۴ جولائی کو کبھی بھی ورلڈ کپ فائنل کی وجہ سے یاد نہیں کرنا چاہتے ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ نیشم نے ورلڈ کپ میں 10 میچوں میں 33.14  کی اوسط سے رن بنائے تھے ۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف 97 رنوں کی اننگز کھیلی گھی ، جو اس ورلڈ کپ میں ان کا سب سے بڑا اسکور تھا ۔ یہی نہیں انہوں نے 15 وکٹ بھی لئے تھے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 15, 2020 10:46 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading