SA vs WI: ایک میچ میں بنی T20 کی دو تیزترین سنچریاں، لگے اتنے چھکے کے گنتے گنتے تھک جائیں گے، گیل بھی چھوٹے پیچھے

SA vs WI: ایک میچ میں بنی T20 کی دو تیزترین سنچریاں، لگے اتنے چھکے کے گنتے گنتے تھک جائیں گے، گیل بھی چھوٹے پیچھے (Cricket south africa twitter)

SA vs WI: ایک میچ میں بنی T20 کی دو تیزترین سنچریاں، لگے اتنے چھکے کے گنتے گنتے تھک جائیں گے، گیل بھی چھوٹے پیچھے (Cricket south africa twitter)

South Africa vs West Indies 2nd T20I: ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان سنچورین کے سپر اسپورٹ پارک میں دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ کھیلا گیا ۔ اس میچ میں چوکوں اور چھکوں کی ایسی بارش ہوئی کہ ایک ہی جھٹکے میں کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • south africa
  • Share this:
    نئی دہلی : ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان سنچورین کے سپر اسپورٹ پارک میں دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ کھیلا گیا ۔ اس میچ میں چوکوں اور چھکوں کی ایسی بارش ہوئی کہ ایک ہی جھٹکے میں کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے۔ اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ لیکن ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بلے باز جانسن چارلس نے بلے سے قہر ڈھا دیا ۔ چارلس نے صرف 39 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی اور ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹی ٹوینٹی میں تیز ترین سنچری بنانے والے بلے باز بن گئے۔ انہوں نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ گیل نے 2016 میں انگلینڈ کے خلاف 47 گیندوں میں سنچری بنائی تھی۔ ٹی ٹوینٹی میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقی بلے باز ڈیوڈ ملر کے نام ہے۔ انہوں نے 35 گیندوں میں سنچری بنائی تھی۔ روہت شرما بھی ٹی ٹوینٹی میں اتنی ہی گیندوں پر سنچری بنا چکے ہیں۔

    جانسن چارلس کو آئی پی ایل 2023 کی منی نیلامی میں کسی ٹیم نے نہیں خریدا تھا اور اب انہوں نے دھواں دار سنچری بنائی ہے۔ سنچورین میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بلے بازی کی ۔ لیکن پہلے ہی اوور میں برینڈن کنگ کی وکٹ گنوا دی ۔ تاہم اس کا اثر کیریبین ٹیم پر نہیں ہوا۔ تیسرے نمبر پر بلے بازی کرنے کیلئے آئے جانسن چارلس الگ ہی موڈ میں تھے۔ کائل میئرز کے ساتھ ساتھ انہوں نے جنوبی افریقی گیند بازوں کی جم کر خبر لی۔ چارلس نے صرف 23 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی اور اگلے 50 رنز صرف 16 گیندوں میں بنا ڈالے ۔

    ویسٹ انڈیز کی اننگز کے 13ویں اوور میں چارلس نے سساندا مگالا کی چوتھی گیند پر ہوائی شاٹ کھیل کر 39 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی۔ چارلس 14ویں اوور میں آؤٹ ہوگئے۔ لیکن اس سے پہلے انہوں نے 46 گیندوں میں 118 رنز بنا ڈالے۔ چارلس کی شاندار اننگز کی وجہ سے ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے۔ یہ ٹی ٹوینٹی میں ویسٹ انڈیز کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ یہ مجموعی طور پر ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں پانچواں سب سے بڑا اسکور ہے۔

    اس دوران ہدف کے تعاقب کیلئے اتری جنوبی افریقی ٹیم نے بھی تابڑتوڑ بلے بازی کی ۔ کوئنٹن ڈی کاک نے بھی 43 گیندوں پر سنچری بنا ڈالی۔ یہ جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری تیز ترین ٹی ٹوینٹی سنچری ہے۔ یہ ڈی کاک کی پہلی ٹی ٹوینٹی سنچری ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیریئر کا ٹریپل مکمل کیا۔ یعنی وہ ٹیسٹ، ون ڈے کے بعد ٹی 20 میں سنچری بنانے والے بلے باز بن گئے۔ ڈی کاک نے اپنی سنچری مکمل کرنے کیلئے 9 چوکے اور 8 چھکے لگائے۔ ڈی کاک 100 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ میچ میں مجموعی طور پر 35 چھکے لگائے گئے۔

    یہ بھی پڑھئے: SA vs WI: جنوبی افریقہ نے رقم کی تاریخ، T20I کا سب سے بڑے ہدف کا کیا کامیاب تعاقب


    یہ بھی پڑھئے: SA vs WI: بچپن میں چراتا تھا بکری، اب کپتانی اننگز کھیل کر جنوبی افریقہ کی بجائی بینڈ



    آخر میں کپتان ایڈن مارکرم کے 21 گیندوں پر 38 رنز کی بدولت جنوبی افریقہ نے ٹی ٹوینٹی کے سب سے بڑے ہدف کا تعاقب کیا اور میچ جیت لیا۔  اس جیت کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ٹی ٹوینٹی میچوں سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: