ہندوستان اور پاکستان کے درمیان نہیں ہونے دوں گا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا فائنل، انگلینڈ کے کپتان نے کیا بڑا اعلان
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان نہیں ہونے دوں گا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا فائنل، انگلینڈ کے کپتان نے کیا بڑا اعلان (AP)
T20 World cup 2022 : انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے ہیں کہ ہندوستان ۔ پاکستان کے درمیان ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا فائنل ہو، اس لئے ہم یہ یقینی بنانے کی پوری کوشش کریں گے کہ ایسا نہ ہو ۔
نئی دہلی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا فائنل ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہو ، یہ صرف دنوں ملکوں کے فینس کی ہی نہیں بلکہ کرکٹ کے ہر چاہنے والے کی خواہش ہے ، لیکن انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر اس راہ میں روڑہ ثابت ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے اعلان کردیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا فائنل نہ ہو، اس کیلئے وہ ہر کوشش کریں گے ۔ اس کا مطلب یہی کہ وہ سیمی فائنل میں ہندوستان کو ہرانے کیلئے پورا زور لگادیں گے ۔ بتادیں کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان دس نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا ۔ اس سے ٹھیک پہلے انگلینڈ کے کپتان نے یہ بات کہی ہے ۔
انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے ہیں کہ ہندوستان ۔ پاکستان کے درمیان ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا فائنل ہو، اس لئے ہم یہ یقینی بنانے کی پوری کوشش کریں گے کہ ایسا نہ ہو ۔ ہندوستان کے خلاف سیمی فائنل سے پہلے انگلینڈ کے خیمہ میں کیسا ماحول ہے؟ اس پر بٹلر نے کہا کہ ہم خطاب کی مضبوط دعویدار ہندوستان کے خلاف مقابلہ کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں اور کھلاڑی پرجوش ہیں ۔ اب انگلینڈ کے کپتان بٹلر کی اس بات میں کتنا دم ہے، اس کا پتہ تو سیمی فائنل کے دن ہی لگے گا، لیکن اتنا طے ہے کہ ہندوستان کے خلاف مقابلہ سخت ہوگا ۔ بٹلر نے مزید کہا کہ ہم ہندوستان کے خلاف دنیا کے بہترین اسٹیڈیموں میں سے ایک ایڈیلیڈ اوول میں سیمی فائنل کھیلنے کو لے کر پرجوش ہیں ۔ یہاں ہندوستان کے حامی بڑی تعداد میں رہیں گے ۔ یہ ایک کھلاڑی کے طور پر بڑا موقع ہوگا، کیونکہ آپ ایسے ہی کسی میچ کا حصہ بننا چاہتے ہیں ۔
انگلینڈ کے کپتان نے ڈیوڈ ملان اور مارک ووڈ کی چوٹ کو لے کر اپ ڈیٹ دیا ۔ یہ دونوں سیمی فائنل سے پہلے زخمی ہوگئے تھے ۔ بٹلر نے کہا کہ ہم انہیں پورا آرام کا موقع دے رہے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔