IPL 2023: دہلی کیپیٹلس کو لگا بڑا جھٹکا، یہ نوجوان اسٹار کھلاڑی پورے سیزن سے ہوا باہر

آئی پی ایل 2023 (IPL 2023) کا آغاز دہلی کیپٹلس کے لیے بہت خراب رہا ہے۔ ٹیم اب تک کل پانچ میچ کھیل چکی ہے۔ اس دوران ٹیم کو اپنے تمام میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آئی پی ایل 2023 (IPL 2023) کا آغاز دہلی کیپٹلس کے لیے بہت خراب رہا ہے۔ ٹیم اب تک کل پانچ میچ کھیل چکی ہے۔ اس دوران ٹیم کو اپنے تمام میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آئی پی ایل 2023 (IPL 2023) کا آغاز دہلی کیپٹلس کے لیے بہت خراب رہا ہے۔ ٹیم اب تک کل پانچ میچ کھیل چکی ہے۔ اس دوران ٹیم کو اپنے تمام میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی. انڈین پریمیئر لیگ 2023 کے درمیانی سیزن میں دہلی کیپٹلز کی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم کے نوجوان تیز گیند باز کملیش ناگرکوٹی کو جاری سیزن سے باہر کردیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ کمر کی چوٹ سے پریشان ہیں۔

    آئی پی ایل 2023 میں دہلی کی حالت خراب :

    آئی پی ایل 2023 (IPL 2023) کا آغاز دہلی کیپٹلس کے لیے بہت خراب رہا ہے۔ ٹیم اب تک کل پانچ میچ کھیل چکی ہے۔ اس دوران ٹیم کو اپنے تمام میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ ڈیوڈ وارنر کی قیادت والی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر بغیر کسی پوائنٹ کے سب سے نیچے ہے۔

    یہ بھی پڑھیں : IPL 2023: ممبئی انڈینز نے صاف کیا روہت شرما کے بعد کون ہوگا اگلا کپتان؟

    Jio Cinema نے رقم کی تاریخ، 2.4 کروڑ سے زیادہ IPL ناظرین نے دیکھا RCB اور  CSK کا مقابلہ

    کملیش ناگرکوٹی کا آئی پی ایل کیریئر:

    کملیش ناگرکوٹی آئی پی ایل میں اب تک کل 12 میچ کھیل چکے ہیں۔ اس دوران انہیں 11 اننگز میں 57.00 کی اوسط سے پانچ کامیابیاں ملی ہیں۔ آئی پی ایل میں ان کی بہترین گیند بازی کارکردگی 13 رنز کے عوض دو وکٹیں ہیں۔ انہوں نے یہاں 9.5 کی اکانومی کے ساتھ رنز خرچ کیے ہیں۔

    سچن تیندولکر کے بیٹے ارجن تیندولکر کا ڈیبیو میچ دیکھنے پہنچیں بہن سارہ، لوٹ لی محفل

    اس بلےباز نے میدان پر مچائی تباہی، 44منٹ میں کھیل ختم! ہاردک پانڈیا کےہاتھوں سےچھین لی جیت

    اداکار عرفان کے انتقال کے تین سال بعد ایک بار پھر پردے پر آئیں گے نظر، فلم کا ٹریلر رلیز

    کملیش ناگرکوٹی کا گھریلو کرکٹ کیریئر:

    ناگرکوٹی نے گھریلو کرکٹ میں کل تین فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں۔ اس دوران اانہیں پانچ اننگز میں سات کامیابیاں ملی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 22 لسٹ اے میچوں میں 27 اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 19 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: