نئی دہلی۔ پاکستان اس سال ہونے والے ایشیا کپ 2023 (Asia Cup 2023) کی میزبانی کر رہا ہے۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جئے شاہ کی جانب سے ٹیم انڈیا کو ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے کے بعد معاملہ طول پکڑے ہوئے ہے۔ ہندوستان کے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ اور موجودہ سربراہ نجم سیٹھی تو دھمکیاں بھی دے چکے ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ اگر ٹیم انڈیا ایشیا کپ کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں آتی تو پاکستانی ٹیم اس سال کے آخر میں انڈیا میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں بھی شرکت نہیں کرے گی۔ اب کامران اکمل کا نام بھی بی سی سی آئی کو دھمکیاں دینے والوں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔
سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ پاکستان کی بھی عزت ہے۔ اگر وہ ایشیا کپ سے باہر ہوتے ہیں تو ہمیں بھی ہندوستان نہیں جانا چاہیے۔ پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن کامران اکمل نے نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں کہا کہ اگر ہندوستان ایشیا کپ میں آنے کے لیے تیار نہیں ہے تو ہمیں 2023 کا ون ڈے ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے وہاں نہیں جانا چاہیے۔ کامران نے کہا، ہماری بھی عزت ہے۔ ہم بھی عالمی چیمپئن رہے ہیں۔ چیمپیئن ٹرافی جیتبہے اور تمام فارمیٹس میں ٹاپ پر بھی رہے ہیں۔
روہت شرما سے لیکر وراٹ کوہلی تک، 3ہندوستانی کرکٹرس جن کمائی جان کر رہ جائیں گے حیرانشراب کےنشے میں کرکٹر کا نائٹ کلب میں ہنگامہ، باؤنسر کے اوپر کیاپیشاب، کریئر پرلگا فل اسٹاپایشیا کپ کے مقام کے حوالے سے رواں ماہ بحرین میں ہونے والا ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس بے نتیجہ رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے واضح کیا ہے کہ اسے پاکستان کے دورے کے لیے حکومت سے منظوری نہیں ملے گی۔ ساتھ ہی پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس نے آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سمیت کئی ممالک کے کامیاب دوروں کا انعقاد کیا ہے، اس لیے ٹیم انڈیا کو بھی پاکستان آنا چاہیے۔
ایشیا کپ کے لیے جس نئے فارمولے پر غور کیا جا رہا ہے، اس کے تحت ٹیم انڈیا اپنے میچ یو اے ای میں کھیلے گی، جب کہ باقی ممالک پاکستان جا سکتے ہیں۔ وہیں پاکستان۔ہندوستانمیچ کو یو اے ای میں رکھنے کی تجویز ہے۔ اگر دونوں ممالک سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچ جاتے ہیں تو یہ میچ یو اے ای میں بھی کرائے جا سکتے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔