ہوم » نیوز » اسپورٹس

علاج کیلئے اسپتال گئے کین ولیمسن کو ہوگیا نرس سے پیار ، سالوں پوشیدہ رکھی اپنی لو اسٹوری ، جانئے کیوں

کین ولیمسن کی گرل فرینڈ کا نام سارا رحیم ہے اور وہ پیشہ سے نرس ہیں ۔ سارا اور کین ولیمسن کی ملاقات اس دوران اس دوران ہوئی جب وہ ایک مرتبہ علاج کیلئے اسپتال پہنچے تھے اور سارا کو دیکھتے ہی ایک نظر میں ولیمسن اپنا دل دے بیٹھے ۔

  • Share this:

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اپنی دھماکہ دار اننگز کیلئے کافی سرخیوں میں رہتے ہیں ۔ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ کین ولیمسن ایک بہترین کپتان اور کافی تجربہ کار کھلاڑی ہیں ۔ انہوں نے سال 2010 میں ٹیم انڈیا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا ، جس کے بعد سے ہی ولیمسن میدان پر مسلسل اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے لاکھوں شائقین کا دل جیتتے ہوئے آئے ہیں ۔ میدان پر شاندار شاٹ لگانے والے ولیمسن اپنی ذاتی زندگی کو لے کر کافی پرائیویٹ ہیں اور وہ اس بارے میں بات کرنا پسند نہیں کرتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی اور سارا کی لو اسٹوری کو سامنے آنے میں کافی وقت لگ گیا ۔

کین ولیمسن کی گرل فرینڈ کا نام سارا رحیم ہے اور وہ پیشہ سے نرس ہیں ۔ سارا اور کین ولیمسن کی ملاقات اس دوران اس دوران ہوئی جب وہ ایک مرتبہ علاج کیلئے اسپتال پہنچے تھے اور سارا کو دیکھتے ہی ایک نظر میں ولیمسن اپنا دل دے بیٹھے ۔

سارا رحیم کو ولیمسن گزشتہ کچھ سالوں سے ڈیٹ کررہے ہیں اور کئی مواقع پر دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہے ۔ لیکن دونوں نے اپنے رشتے کو لے کر کسی بھی طرح کا انکشاف نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے رشتے کو پوشیدہ رکھنا چاہا ، لیکن کئی مرتبہ ان کی تصویریں وائرل ہوگئیں ۔ کین ولیمسن اور سارا نظر تو آئے ، لیکن خود نہ تو کبھی کین ولیمسن اور نہ ہی ان کی گرل فرینڈ سارا نے کبھی سوشل میڈیا پر کوئی تصویر شیئر کی ۔

دیکھا جائے تو دونوں ہی اپنے رشتے کو پوشیدہ رکھنا چاہتے ہیں ، مگر اتنے بڑے کرکٹ اسٹار کی ذاتی زندگی میڈیا سے پوشیدہ رہ جائے ، یہ تو ہو ہی نہیں سکتا ۔ آپ کو یہ بھی بتادیں کہ سارا رحیم کو لے کر کافی تنازع بھی ہوا تھا ۔ ان کا نام پاکستان سے جوڑا گیا تھا ۔ خبروں کی مانیں تو سارا ایک پاکستانی لڑکی ہیں ، لیکن ان کا رنگ ان کو آبائی طور پر ایشیائی بتاتا ہے ۔ ویسے سارا بنیادی طور پر انگلینڈ کی رہنے والی ہیں ۔ حالانکہ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ شاید ان کے آبا و اجداد پاکستان سے تعلق رکھتے تھے ، جو بعد میں نیوزی لینڈ میں آکر بس گئے ہوں گے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 19, 2020 09:03 PM IST