ہوم » نیوز » اسپورٹس

کشمیر پریمیئرلیگ میں دھمال مچانے کو تیار ہیں شعیب ملک اور تلک رتنے دلشان جیسے عظیم کھلاڑی

کشمیر پریمیئر لیگ (Kashmir Premier League) کے پہلے سیزن کا آغاز 6 اگست سے 16 اگست کے درمیان ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

  • Share this:
کشمیر پریمیئرلیگ میں دھمال مچانے کو تیار ہیں شعیب ملک اور تلک رتنے دلشان جیسے عظیم کھلاڑی
کشمیر پریمیئرلیگ میں دھمال مچانے کو تیار ہیں ثانیہ مرزا کے شوہر شعیب ملک جیسے اسٹار کھلاڑی

نئی دہلی: کشمیر پریمیئر لیگ (Kashmir Premier League) کے پہلے سیزن کا آغاز 6 اگست سے 16 اگست کے درمیان ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ میں باگھ اسٹیلینس، میر پور رائلس، مظفرآباد ٹائیگرس، اوور سیز واریئر، کوتلی لائنس اور راول کوٹ ہاکس سمیت 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ لیگ کے آغاز سے پہلے کچھ بڑے ناموں کو پہلے سیزن میں شامل کرنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔


تلک رتنے دلشان (Tillakaratne Dilshan)، میٹ پریئر، مونٹی پنیسر ان اسٹارس کرکٹروں کی فہرست میں شامل ہیں، جو اس لیگ میں نظر آئیں گے۔ شاداب خان، شان مسعود، افتخار احمد باگ اسٹیلینس کی طرف سے نظر آئیں گے۔ اویس شاہ، شرجیل خان، خوش دل شاہ اور محمد عرفان کو شعیب ملک (Shoaib Malik) کی قیادت والی میر پور رائلس نے منتخب کیا ہے۔

اسٹار کرکٹروں سے سجی ہیں یہ ٹیمیں


ان کے علاوہ کچھ اور بڑے نام محمد حفیظ، سہیل تنویر، شعیب مقصود، تلک رتنے دلشان مظفرآباد ٹائیگرس سے، مونٹی پنیسر فخر زماں کی قیادت والی کوتلی لائنس کی طرف سے کھیلیں گے۔ اس ٹیم میں کامران اکمل، آصف علی، عثمان قادر بھی نظر آئیں گے۔

انگلینڈ کے سابق وکٹ کیپر بلے باز میٹ پریئر، پاکستان کے عظیم کرکٹر شاہد آفریدی کی قیادت والی راول کوٹ ٹیم میں نظر آسکتے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے سابق عظیم کھلاڑی ہرشل گبس اوور سیز واریئر کی طرف سے کھیلیں گے۔ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ یہ لیگ کھیلی کے میپ پر کشمیر کو لانے میں اہم رول نبھا سکتا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 05, 2021 03:06 PM IST