ہوم » نیوز » اسپورٹس

SRH vs DC : کشمیر کے عبد الصمد کی آئی پی ایل میں انٹری ، عرفان پٹھان نے کہا : بڑا آل راونڈر بنے گا

SRH vs DC : سن رائزرس حیدرآباد نے منگل کو آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلس کو پندرہ رن سے ہرادیا ۔ کشمیری کرکٹر عبد الصمد نے اس میچ کے ذریعہ آئی پی ایل 2020 میں اپنا پہلا میچ کھیلا ۔ وہ سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم میں شامل ہیں ۔

  • Share this:
SRH vs DC : کشمیر کے عبد الصمد کی آئی پی ایل میں انٹری ، عرفان پٹھان نے کہا : بڑا آل راونڈر بنے گا
SRH vs DC : کشمیر کے عبد الصمد کی آئی پی ایل میں انٹری ، عرفان پٹھان نے کہا : بڑا آل راونڈر بنے گا

آئی پی ایل 2020 میں منگل کو گیارہواں مقابلہ کھیلا گیا ۔ سن رائزرس حیدرآباد نے اس میچ میں دہلی کیپٹلس کو پندرہ رن سے ہرادیا ۔ کشمیری کرکٹر عبد الصمد نے اس میچ کے ذریعہ آئی پی ایل 2020 میں اپنا پہلا میچ کھیلا ۔ وہ سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم میں شامل ہیں ۔ عبد الصمد کو میچ میں بلے بازی کرنے کا زیادہ موقع ہیں ملا ۔ انہیں سات گیندیں کھیلنے کو ملیں ، جس میں وہ 12 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔


18 سال کے عبد الصمد پاور ہٹنگ بیٹنگ کرنے کیلئے مشہور ہیں ۔ سن رائزرس حیدرآباد نے انہیں 20 لاکھ روپے کی بولی لگا کر اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے ۔ سابق کرکٹر عرفان پٹھان کا ماننا ہے کہ کشمیر کا یہ نوجوان کرکٹر بڑا آل راونڈر ثابت ہوسکتا ہے ۔ عرفان جموں و کشمیر کرکٹ ٹیم کے کوچ بھی رہ چکے ہیں اور وہ عبد الصمد کا کھیل نزدیک سے دیکھ چکے ہیں ۔ عبد الصمد آئی پی ایل میں کھیلنے والے کشمیر کے تیسرے کرکٹر ہیں ۔



عبد الصمد جب کھیلنے کیلئے میدان پر اترے تو اس وقت سن رائزرس کا اسکور 17.5 اوورس میں 144 رن تھا ۔ یعنی عبد الصمد جب کریز پر آئے تو سن رائزرس کی اننگز کی صرف تیرہ گیندیں ہی باقی تھیں ۔ عبد الصمد کو ان میں سے سات گیندیں کھیلنے کیلئے ملیں ۔ عبد الصمد نے ان میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر 12 رن بنائے اور ناٹ آوٹ پویلین لوٹے ۔ عبد الصمد سن رائزرس حیدرآباد کیلئے خوش قسمت بھی رہے ۔ عبد الصمد کے پلیئنگ الیون میں شامل ہوتے ہی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں پہلا میچ جیت لیا ۔

18 سال کے عبد الصمد نے 2019 میں ہی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیبیو کیا ہے ۔ انہوں نے اب تک 10 فرسٹ کلاس میچوں میں 39.46 کی اوسط سے 592 رن بنائے ہیں ۔ اس میں دو سنچریاں بھی شامل ہیں ۔ گیارہ ٹی ٹوینٹی میچوں میں 40 کی اوسط اور 136.36 کے اسٹرائیک ریٹ سے 240 رن بنائے ہیں ۔ 8 لسٹ اے میچوں میں ان کے نام 29.62 کی اوسط سے 237 رن درج ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 30, 2020 10:46 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading