ہوم » نیوز » اسپورٹس

جلد ہی بالی ووڈ فلم میں کام کرتا نظر آئے گا ٹیم انڈیا کا یہ اہم کھلاڑی ، نائب کپتان روہت شرما نے کیا انکشاف !۔

ٹیم انڈیا کے مڈل آردڑ بلے باز کیدار جادھو جلد ہی بالی ووڈ فلم ریس 4 میں نظر آسکتے ہیں ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما نے انسٹا گرام ویڈیو کے ذریعہ اس کا انکشاف کیا ہے ۔

  • Share this:
جلد ہی بالی ووڈ فلم میں کام کرتا نظر آئے گا ٹیم انڈیا کا یہ اہم کھلاڑی ، نائب کپتان روہت شرما نے کیا انکشاف !۔
ٹیم انڈیا ۔ فوٹو : بی سی سی آئی ۔

ٹیم انڈیا کے مڈل آردڑ بلے باز کیدار جادھو جلد ہی بالی ووڈ فلم ریس 4 میں نظر آسکتے ہیں ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما نے انسٹا گرام ویڈیو کے ذریعہ اس کا انکشاف کیا ہے ۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے اپنے دوسرے وارم اپ میچ کیلئے جاتے وقت بس میں روہت نے یہ ویڈیو بنایا ۔ اس میں ان کے ساتھ رویندر جڈیجہ اور کیدار جادھو بھی نظر آرہے ہیں ۔ اسی دوران روہت نے بتایا کہ کیدار ریس 4 میں اداکاری کرسکتے ہیں ۔


روہت نے ویڈیو کی شروعات کرتے ہوئے سب سے پہلے رویندر جڈیجہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں نصف سنچری بنانے پر مبارکباد دی ۔ اس کے بعد انہوں نے جادھو سے ریس 4 کے بارے میں بات کی ۔ روہت نے کہا کہ جڈو کے ساتھ میں بیٹھے ہیں ہماری نئے ریس 4 کے ایکٹر کیدار ، ہم نے سنا ہے کہ آپ کو ریس 4 میں کچھ آفر کیا گیا ہے ، اسپیشل اپیئرنس کیلئے یا کچھ اور ؟ ۔








View this post on Instagram


Bus drives are fun! PS - listen carefully! @kedarjadhavofficial @royalnavghan


A post shared by Rohit Sharma (@rohitsharma45) on May 26, 2019 at 6:54am PDT





اس کے جواب میں کیدار نے کہا کہ ہاں ، ابھی تک فائنالائز نہیں ہوا ہے ، ہم لوگ بات کررہے ہیں ، امید ہے کہ چار مہینوں کے بعد آپ لوگوں کیلئے سرپرائز ہو ۔ روہت نے کہا جی بالکل ، ہمیں اس کا انتظار رہے گا ، اس کیلئے نیک خواہشات ۔

kedar jadhav, kedar jadhav race 4, kedar jadhav movie, rohit sharma, केदार जाधव, केदार जाधव रेस 4, रोहित शर्मा

بتادیں کہ ابھی تک ریس 4 فلم کو لے کر کوئی آفیشیل بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔ ساتھ ہی اس میں کیدار جادھو کی وابستگی کے بارے میں بھی ریس فلم کی فرنچائزی کے فلم سازوں نے کوئی بیان نہیں دیا ہے ۔ ریس فرنچائزی کی پہلی فلم 2008 میں آئی تھی ۔ جبکہ ریس 2 سال 2012 میں ریلیز ہوئی تھی اور ریس تھری میں سلمان خان ، جیکلین فرنانڈیز اہم رول میں تھے اور یہ گزشتہ سال ریلیز ہوئی تھی ۔
First published: May 29, 2019 04:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading