نئی دہلی : آئی پی ایل 2023 کے 13ویں میچ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے بلے باز رنکو سنگھ نے وہ کرکے دکھایا جو مسابقتی کرکٹ میں کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا۔ آخری اوور میں گجرات ٹائٹنز کے پاس دفاع کیلئے 29 رنز کا بڑا اسکور تھا۔ اس میچ میں کولکاتہ کی شکست یقینی دکھائی دے رہی تھی۔ آج سے پہلے کبھی کسی بلے باز نے میچ کے آخری اوور میں پانچ چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو جیت نہیں دلائی تھی۔ کے کے آر کے بلے باز رنکو سنگھ نے ناممکن کو ممکن بنانے کا کام کر دکھایا۔
آئی پی ایل کی تاریخ میں آج سے پہلے کبھی بھی آخری اوور میں 29 رنز کے اسکور کا کامیاب تعاقب نہیں کیا گیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ گجرات ٹائٹنز کے قائم مقام کپتان راشد خان نے اس اوور میں گیند نوجوان گیند باز یش دیال کے حوالے کی۔ کے کے آر کے سات وکٹ پہلے ہی گر چکے تھے۔ اس کی شکست یقینی دکھائی دے رہی تھی۔ رنکو سنگھ میدان میں واحد بلے باز تھے۔ پہلی گیند پر امیش یادو نے سنگل لیا اور رنکو سنگھ کو اسٹرائیک دیدی۔ اس کے بعد رنکو نے اگلی پانچ گیندوں میں پانچ چھکے لگا کر 30 رنز بنا ڈالے۔ اس طرح رنکو سنگھ ہاری ہوئی بازی جیت کر بازیگر بن گئے۔
آخری اوور میں سب سے بڑے ہدف کا کس نے کامیاب تعاقب کیا؟
آئی پی ایل کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو سال 2016 میں رائزنگ پونے جائنٹس نے 20ویں اوور میں سب سے بڑا ہدف بنایا تھا۔ انہوں نے پنجاب کنگز کے خلاف 23 رنز بنا کر کامیابی حاصل کی تھی۔ آئی پی ایل 2022 کے دوران گجرات ٹائٹنز کی ٹیم بھی سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف 22 رنز بنا کر جیت حاصل کرچکی ہے۔
آج رنکو سنگھ نے کے کے آر ٹیم کو اس فہرست میں پہلے مقام پر پہنچا دیا ۔ رنکو سنگھ نے آخری اوور میں پانچ چھکے لگا کر آج 29 رنز کے ہدف کا کامیاب تعاقب کرکے دکھایا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔