ہوم » نیوز » اسپورٹس

IPL 2020 : کولکاتہ نے درج کی پہلی جیت ، سن رائزرس حیدرآباد لگاتار دوسرا میچ ہاری

KKR vs SRH, IPL 2020 : حیدرآباد کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورس میں چار وکٹ کے نقصان پر 142 رن بنائے ہیں اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو جیت کیلئے 143 رنوں کا ہدف دیا ہے ، جس کو کولکاتہ نے تین وکٹ گنواکر 18 اوورس میں حاصل کرلیا ۔

  • Share this:
IPL 2020 : کولکاتہ نے درج کی پہلی جیت ، سن رائزرس حیدرآباد لگاتار دوسرا میچ ہاری
IPL 2020 : کولکاتہ نے درج کی پہلی جیت ، سن رائزرس حیدرآباد لگاتار دوسرا میچ ہاری

آئی پی ایل کے ایک میچ میں شبھم گل کی شاندار نصف سنچری کی بدولت کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے سن رائزرس حیدرآباد کو سات وکٹوں سے ہرادیا ہے ۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کیلئے اتری حیدرآباد کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورس میں چار وکٹ کے نقصان پر 142 رن بنائے ہیں اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو جیت کیلئے 143 رنوں کا ہدف دیا ہے ، جس کو کولکاتہ نے تین وکٹ گنواکر 18  اوورس میں حاصل کرلیا ۔


ہدف کے تعاقب میں اتری کولکاتہ کی ٹیم کے سلامی بلے باز شبھم گل نے شاندار اننگز کھیلی ۔ انہوں نے 62 گیندوں پر 70 رن بنائے اور ٹیم کو جیت دلا کر ہی واپس لوٹے ۔ شبھم گل کے علاوہ نتیش رانا نے 26 رن جبکہ مورگن نے ناٹ آوٹ 42 رن بنائے ۔ سنیل نارائن اور دنیش کارتک اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے ۔ حیدر آباد کی جانب سے خلیل احمد ، راشد خان اور ٹی نٹراجن نے ایک ویک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔


کولکاتہ نے تین وکٹ گنواکر 18 اوورس میں ہدف حاصل کرلیا ۔
کولکاتہ نے تین وکٹ گنواکر 18 اوورس میں ہدف حاصل کرلیا ۔


اس سے پہلے حیدر آباد کی جانب سے منیش پانڈے نے شاندار نصف سنچری بنائی ۔ انہوں نے 38 گیندوں میں 51 رن کی اننگز کھیلی ۔ اس کے علاوہ کپتان ڈیوڈ وارنر نے 36 رن بنائے جبکہ وردھمان ساہا نے 30 رنوں کی اننگز کھیلی ۔ علاوہ ازیں جانی بیرسٹو نے پانچ رن ، محمد نبی نے گیارہ رن اور ابھیشیک شرما نے دو رن بنائے ۔ کولکاتہ کی جانب سے پیٹ کمنس ، ورون چکرورتی اور آندرے رسل نے ایک ایک وکٹ لئے ۔

خیال رہے کہ حیدرآباد نے اس میچ میں چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل سے باہر ہوئے مشل مارش کی جگہ محمد نبی، وجے شنکر کی جگہ ردھمان ساہا اور سندیپ شرما کی جگہ خلیل احمد کو ٹیم میں شامل کیا تھا ۔ کولکتہ نے بھی اس میچ میں دو تبدیلیاں کی تھیں ۔ اس میچ میں سندیپ واریئر اور نکھیل کی جگہ کملیش ناگرکوٹی اور ورون سی وی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 26, 2020 07:58 PM IST