ہوم » نیوز » اسپورٹس

لاک ڈاون کے دوران اس ہندوستانی کرکٹر نے کیا بیوی کے ساتھ زبردست ڈانس ، ویڈیو وائرل

مندیپ سنگھ کی اہلیہ برطانوی ہیں اور دونوں نے سال 2016 میں شادی کی تھی ۔

  • Share this:
لاک ڈاون کے دوران اس ہندوستانی کرکٹر نے کیا بیوی کے ساتھ زبردست ڈانس ، ویڈیو وائرل
لاک ڈاون کے دوران اس ہندوستانی کرکٹر نے کیا بیوی کے ساتھ زبردست ڈانس ، ویڈیو وائر

کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ کے میدان پر آج کل سناٹا چھایا ہوا ہے ۔ اس عالمی وبا کی وجہ سے کرکٹر اپنے گھروں کے اندر ہیں اور وہ اپنے کنبہ کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں ۔ ہر کرکٹر سوشل میڈیا پر آج کل کافی سرگرم ہے اور اپنی تصاویر و ویڈیو اپ لوڈ بھی کررہا ہے ۔ کچھ ایسا ہی ہفتہ کو پنجاب کے بلے باز مندیپ سنگھ نے بھی کیا ۔ مندیپ سنگھ نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ڈانس کا ایک ویڈیو شیئر کیا ، جس کو کافی پسند کیا جارہا ہے ۔


مندیپ سنگھ نے اپنی اہلیہ جگدیپ کے ساتھ مل کر زبردست ڈانس کیا ہے ۔ انہوں نے پنجابی گانے پر بھانگڑا کیا ، جس کو فینس کافی پسند کررہے ہیں ۔ صرف مداح ہی نہیں ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز کے ایل راہل کو بھی یہ ویڈیو کافی پسند آئی ۔ مینک اگرول ، جے دیو انادکٹ ، منن ووہرا ، کملیش ناگرکوٹی نے بھی مندیپ سنگھ کے اس ویڈیو کو لائیک کیا ہے ۔




بتادیں کہ مندیپ سنگھ کی اہلیہ برطانوی ہیں اور دونوں نے سال 2016 میں شادی کی تھی ۔ جگدیپ ایک میک اپ آرٹسٹ ہیں اور انہوں نے صرف 21 سال کی عمر میں مندیپ سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پھگواڑا میں ہوئی شادی میں ہربھجن سنگھ بھی پہنچے تھے ۔

مندیپ کی بات کریں تو وہ آئی پی ایل میں کنگس الیون پنجاب کی جانب سے کھیلتے ہیں ۔ مندیپ رائل چیلنجرس بنگلورو کیلئے بھی کھیل چکے ہیں ۔ مندیپ کو 97 میچوں کا تجربہ ہے اور اس میں انہوں نے 22.15 کی اوسط سے 1529 رن بنائے ہیں ۔ مندیپ سنگھ کے بلے سے پانچ نصف سنچریاں بھی نکلیں ہیں ۔
First published: Apr 04, 2020 08:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading