ہوم » نیوز » اسپورٹس

بالی ووڈ کی اس اداکارہ کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر گئے ٹیم انڈیا کے سلامی بلے باز کے ایل راہل ، مگر کچھ دیر بعد ...۔

نوجوان کرکٹر کے ایل راہل کو خراب فارم کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے ، جس کے بعد کرناٹک کے اس بلے باز کو کافی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

  • Share this:
بالی ووڈ کی اس اداکارہ کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر گئے ٹیم انڈیا کے سلامی بلے باز کے ایل راہل ، مگر کچھ دیر بعد ...۔
بالی ووڈ کی اس اداکارہ کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر گئے کے ایل راہل ، مگر کچھ دیر بعد ...۔

نوجوان کرکٹر کے ایل راہل کو خراب فارم کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے ، جس کے بعد کرناٹک کے اس بلے باز کو کافی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ حالانکہ کے ایل راہل ہر طرح سے اسپاٹ لائٹ میں رہتے ہیں ۔ کبھی اپنی خراب فارم کو لے کر تو کبھی ذاتی زندگی کو لے کر سرخیوں میں رہتے ہیں ۔ گزشتہ کچھ وقت سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ یہ ہندوستانی بلے باز ایک اداکارہ کو ڈیٹ کر رہا ہے ۔ حالانکہ عوامی طور پر راہل نے کبھی بھی اس سلسلہ میں کچھ بھی نہیں کہا ہے ۔


ایسی خبریں تھیں کہ 27 سال کے ہندوستانی سلامی بلے باز اداکارہ اتھیا شیٹی کو ڈیٹ کررہے ہیں ، لیکن دونوں نے ہی اپنے رشتہ کو لے کر چل رہی خبروں کو صرف افواہ بتایا ، لیکن حال ہی میں سامنے آئی دونوں کی تصویر کچھ اور ہی بیان کررہی ہے ۔ کے ایل راہل اور اتھیا شیٹی کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہیں ، جس میں وہ دونوں ڈنر ڈیٹ پر گئے ہیں ۔ ڈنر ڈیٹ پر جہاں اتھیا نے بلیک بلیزر پہنا ہوا ہے وہیں راہل سفید ٹی شرٹ اور ڈیمن جیکٹ میں نظر آرہے ہیں ۔ حالانکہ اس ڈنر ڈیٹ پر کچھ دیر بعد ہی ان کے دوست سورج پنچولی اور اکانشا رنجن بھی آگئے ۔


KL-Rahul-and-Athiya-Shetty


خیال رہے کہ اس سے پہلے راہل ندھی اگروال کے ساتھ بھی کیمرے کی نظر میں آئے تھے ۔ تاہم اس کے بعد دونوں نے اپنے رشتوں کو افواہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں صرف اچھے دوست ہیں ۔ راہل کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ایک ہی شہر سے ہیں اور طویل عرصہ سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں ۔
First published: Oct 06, 2019 06:42 PM IST