IND vs SL: راہل کا دھماکہ، کلدیپ اور سراج کا کمال، ٹیم انڈیا نے کولکاتہ میں سری لنکا کو ہرایا
IND vs SL: راہل کا دھماکہ، کلدیپ اور سراج کا کمال، ٹیم انڈیا نے کولکاتہ میں سری لنکا کو ہرایا (BCCI/Twitter)
IND vs SL 2nd ODI: کلدیپ یادو اور محمد سراج کی شاندار گیندبازی کے بعد ہندوستان نے کے ایل راہل کی نصف سنچری کی بدولت سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
نئی دہلی : کلدیپ یادو اور محمد سراج کی شاندار گیندبازی کے بعد ہندوستان نے کے ایل راہل کی نصف سنچری کی بدولت سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ روہت شرما اینڈ کمپنی نے اس کے ساتھ ہی 3 میچوں کی سیریز بھی جیت لی۔ ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف مجموعی طور پر 15 ویں دو طرفہ ون ڈے سیریز جیتی ہے۔ سری لنکا کی جانب سے دئے گئے 216 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے 43.2 اوورز میں 6 وکٹوں نے نقصان پر جیت حاصل کر لی۔ کے ایل راہل نے 5ویں نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے 'ٹربل شوٹر' کا کردار ادا کیا اور ناٹ آوٹ نصف سنچری بنائی۔ انہوں نے 93 گیندوں میں نصف سنچری پوری کی ۔ راہل نے ون ڈے کیریئر کی 12ویں سنچری بنائی ۔
ہدف کے تعاقب میں روہت شرما اور شبھمن گل کی اوپننگ جوڑی نے محتاط آغاز کیا۔ دونوں نے 33 رنز کی شراکت داری کی۔ گوہاٹی ون ڈے میں نصف سنچری بنانے والے روہت شرما دوسرے ون ڈے میں 17 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد اگلے اوور میں شبھمن گل بھی 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ وراٹ کوہلی نے بھی مایوس کیا۔ وراٹ 4 کے اسکور پر لہیرو کمارا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ شریس ایئر 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کے ایل راہل نے ہاردک پانڈیا کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ دونوں نے 5ویں وکٹ کے لئے 75 رنز کی شراکت داری کی۔ پانڈیا 53 گیندوں میں 36 رنز بناکر بعد آؤٹ ہوئے۔ ہاردک کے آؤٹ ہونے کے بعد کے ایل راہل کو اکشر پٹیل کا ساتھ ملا ۔ ان دونوں نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے میچ کے ساتھ ساتھ سیریز جیتنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
اس سے پہلے کولکاتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ کلدیپ اور سراج کی شاندار گیند بازی سے ہندوستان نے سری لنکا کو 40 اوورز میں 215 رنز پر ڈھیر کردیا۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر کلدیپ نے 51 رنز جبکہ سراج نے 30 رنز دے کر 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔ عمران ملک نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے نوانیدو فرنانڈو (50) اور کسل مینڈس (34) کی اننگزکی بدولت ایک وقت سری لنکا کی ٹیم 1 وکٹ پر 102 رنز بنا کر اچھی پوزیشن میں ہونے کے باوجود 39.4 اوورز میں آل آؤٹ ہو گئی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔