اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Asia Cup: کے ایل راہل کی لگی کلاس، سابق کوچ نے لگائی لتاڑ، Troll بھی ہوئے کرکٹر

    ASIA CUP 2022: کے ایل راہل چوٹ کی وجہ سے طویل عرصے سے ٹیم انڈیا سے باہر تھے۔ وہ پاکستان کے خلاف میچ سے میدان میں واپس آئے۔ اس میچ میں وہ کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔

    ASIA CUP 2022: کے ایل راہل چوٹ کی وجہ سے طویل عرصے سے ٹیم انڈیا سے باہر تھے۔ وہ پاکستان کے خلاف میچ سے میدان میں واپس آئے۔ اس میچ میں وہ کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔

    ASIA CUP 2022: کے ایل راہل چوٹ کی وجہ سے طویل عرصے سے ٹیم انڈیا سے باہر تھے۔ وہ پاکستان کے خلاف میچ سے میدان میں واپس آئے۔ اس میچ میں وہ کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai [Madras]
    • Share this:
      IND vs HKG: ہندوستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں کے ایل راہل سست بیٹنگ کرکے سوالات کے گھیرے میں آگئے ہیں۔ ان کے اس انداز سے نہ صرف کرکٹ شائقین بلکہ ماہرین بھی کافی خفا ہیں۔ اپنے وقت کے اسٹار کرکٹر اور ٹیم انڈیا team india کے گیندباز کوچ وینکٹیش پرساد Venkatesh Prasad نے صرف کے ایل کی کلاس لگا ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کے ایل راہل KL Rahul سے اس طرح کا کھیل کھیلنے کی توقع نہیں کی جاتی۔

      کے ایل راہل چوٹ کی وجہ سے طویل عرصے سے ٹیم انڈیا سے باہر تھے۔ وہ پاکستان کے خلاف میچ سے میدان میں واپس آئے۔ اس میچ میں وہ کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ ہانگ کانگ کے خلاف ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں ان کے بلے سے رنز ضرور نکلے لیکن ایسا نہیں لگتا تھا کہ وہ کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رہے ہیں۔ وینکٹیش پرساد نے اپنی اس سست بلے بازی پر ان کی کلاس لگا دی۔ کے ایل راہل نے ہانگ کانگ کے خلاف 39 گیندوں میں 36 رنز بنائے۔ ان کے بلے سے دو چھکے آئے لیکن چوکے کے کھاتے میں صفر درج ہوا۔

      India Vs Pakistan میچ میں ساؤتھ سپر اسٹار بولے، وراٹ انا کی بایوپک کرنا چاہتا ہوں


      ٹیم انڈیا کے سابق تیز گیند باز وینکٹیش پرساد نے کے ایل راہل کے اس انداز پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، 'کیا پچ میں ایسا کچھ تھا، جو سمجھ میں نہیں آرہا تھا؟ کے ایل راہل سے ایسی امید بالکل نہیں کی جا سکتی۔ ان کی یہ approach سمجھ سے پرے ہے۔کے ایل راہل ہانگ کانگ کے خلاف اس میچ میں ایک بھی چوکا نہیں لگا سکے۔ حالانکہ انہوں نے 2 چھکے ضرور مارے۔



      انوشکا شرما نے شیئر کی خاتون کرکٹر جھولن گوسوامی پر مبنی فلم Chakda Xpress کی جھلک

      Asia Cup:ہانگ کانگ کے3'پاکستانی کھلاڑی'کرسکتےہیں ٹیم انڈیاکوپریشان، کوالیفائر میں دکھایادم

      کے ایل راہل کی بلے بازی کو دیکھ کر ایک ٹوئٹر یوزر نے لکھا، 'کے ایل راہل کبھی بھی ٹی 20 کے اچھے بلے باز نہیں رہے۔ وہ ہمیشہ اپنی سست بلے بازی سے ساتھی بلے باز پر دباؤ بناتے ہیں۔ ایک اور یوزر نے لکھا کہ شیکھر دھون کے ایل سے بہتر بلے باز ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: