உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ون ڈے سیریز میں ہار کے بعد KL Rahul کی جذباتی پوسٹ ، اداکارہ اتھیا شیٹی نے دیا 'دل'

    India vs South Africa : ہندوستانی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے دورے (India tour of South Africa) پر صرف ایک ٹیسٹ میچ میں جیت حاصل کرسکی ۔ ہندوستان کو ون ڈے اور ٹیسٹ دونوں سیریز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ۔ ون ڈے سیریز میں کے ایل راہل (KL Rahul) نے ٹیم انڈیا کی کمان سنبھالی تھی لیکن ہندوستان کو تینوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے دورے (India tour of South Africa) پر صرف ایک ٹیسٹ میچ میں جیت حاصل کرسکی ۔ ہندوستان کو ون ڈے اور ٹیسٹ دونوں سیریز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ۔ ون ڈے سیریز میں کے ایل راہل (KL Rahul) نے ٹیم انڈیا کی کمان سنبھالی تھی لیکن ہندوستان کو تینوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ راہل نے سیریز کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ لکھی ہے ۔

      ہندوستان کو ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ  (IND vs SA 3rd ODI) میں اتوار کو 4 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ ٹیم کی کپتانی کر رہے کے ایل راہل نے بھی خراب ریکارڈ اپنے نام کیا اور وہ پہلے ہندوستانی کپتان بن گئے ، جن کی قیادت میں ٹیم کو سیریز کے تینوں ون ڈے میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ۔ پیر کو راہل نے سوشل میڈیا پر ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ۔

      انہوں نے اس کے کیپشن میں لکھا : مشکل سفر آپ کو بہتر اور مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے ۔ نتائج شاید ہمارے لئے سازگار نہ ہوں ، لیکن ہم اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے ۔ ملک کی قیادت کرنا ایک بڑے اعزاز اور فخر کا لمحہ تھا ، جس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ کام کبھی نہیں رکتا ، کیونکہ ہم بہتر ہونے اور کبھی ہار نہیں ماننے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں ۔ آپ سبھی کی حمایت کیلئے شکریہ۔

      View this post on Instagram

      A post shared by KL Rahul👑 (@rahulkl)

      کئی صارفین نے اس پر کمنٹس کیا اور راہل کی حمایت میں باتیں لکھیں ۔ ان کی اس پوسٹ کو تقریباً 2 گھنٹے میں 3.6 لاکھ سے زیادہ یوزرس نے لائیک کیا ۔ یہی نہیں تقریباً 2500 کمنٹس بھی کئے گئے ہیں ۔ ایک یوزر نے لکھا : وقت اچھا ہو یا برا، ہم آپ کے ساتھ ہیں راہل بھائی ۔ وہیں ان کے ساتھی کھلاڑی شریس ایئر اور بلے باز سنجو سیمسن نے بھی راہل کی پوسٹ پر کمنٹ کیا ۔

      بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹی نے بھی راہل کی پوسٹ پر کمنٹ کیا اور دل کا ایموجی شیئر کیا ۔ خاص بات یہ ہے کہ خود اتھیا کے کمنٹ کو تقریباً 900 لائیکس مل چکے ہیں ۔

      خیال رہے کہ ون ڈے سیریز میں راہل کا بلا نہیں چل سکا ۔ پارل میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں وہ صرف 12 رنز بنا سکے تھے جبکہ کیپ ٹاؤن میں تیسرے ون ڈے میں ان کے بلے سے صرف 9 رنز بنے تھے۔ پارل میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں انہوں نے نصف سنچری بنائی اور 55 رنز کی اننگز کھیلی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: