உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Brett Lee on Umran Malik: بریٹ لی نے عمران ملک کا پاکستان کے لیجنڈ گیند باز وقار یونس سے کیوں کیا موازنہ؟ جانئے وجہ

    Brett Lee on Umran Malik: بریٹ لی نے عمران ملک کا پاکستان کے لیجنڈ گیند باز وقار یونس سے کیوں کیا موازنہ؟ جانئے وجہ (Sunrisers Hyderabad Instagram)

    Brett Lee on Umran Malik: بریٹ لی نے عمران ملک کا پاکستان کے لیجنڈ گیند باز وقار یونس سے کیوں کیا موازنہ؟ جانئے وجہ (Sunrisers Hyderabad Instagram)

    Brett Lee Compares Umran Malik to Waqar Younis : آسٹریلیا کے سابق تیز گیند باز بریٹ لی ، جموں و کشمیر کے رہنے والے عمران ملک کی گیند بازی سے کافی متاثر ہیں۔ لی نے عمران ملک کا موازنہ پاکستان کے سابق گیند باز وقار یونس سے کیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : آئی پی ایل 2022 میں سن رائزرز حیدرآباد کے لیے کھیلنے والے تیز گیندباز عمران ملک نے اپنی رفتار سے سب کو متاثر کیا ہے۔ وہ ٹورنامنٹ میں تیز ترین گیند پھینکنے والے دوسرے گیند باز رہے۔ عمران نے آئی پی ایل کے ایک میچ میں 157 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی تھی۔ انہوں نے 15ویں سیزن میں 14 بار فاسٹیسٹ گیند پھینکی۔ عمران کو فاسٹیسٹ ڈیلیوری آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ انہیں آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی کا انعام بھی ملا۔ عمران کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے سابق تیز گیند باز بریٹ لی ان کی گیند بازی سے کافی متاثر ہیں۔ لی نے عمران ملک کا موازنہ پاکستان کے سابق گیند باز وقار یونس سے کیا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے : راجستھان رائلس کی ہار کے بعد آر اشون پر اٹھے سوال، ڈائریکٹر نے کہی یہ بڑی بات


      خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے بریٹ لی نے کہا کہ میں عمران ملک کا فین ہوں۔ میرے خیال میں عمران ملک کی رفتار کافی زیادہ ہے۔ وہ ایک مسابقتی گیند باز ہے ۔ وہ ایک ٹاپ کا شخص ہے جو ماضی میں بہت سے تیز گیند بازوں کی طرح دوڑتے ہیں ۔ میرے ذہن میں ان کے جیسے گیند باز وقار یونس کا نام آتا ہے۔ بتادیں کہ پاکستان کے لیجنڈ تیز گیند باز وقار یونس اپنے کرکٹ کیریئر میں کافی کامیاب رہے تھے ۔ انہوں نے ٹیسٹ میں 373 اور ون ڈے میں 416 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے : محمد رضوان نے لگاتار دوسرے میچ میں کھیلی طوفانی اننگز، لیکن ٹیم کو ملی ہار


      جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے عمران ملک نے آئی پی ایل 2022 میں شاندار گیند بازی کی۔ انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ کے 15ویں سیزن میں اپنی ٹیم کے لیے 22 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ آئی پی ایل 2022 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے چوتھے گیند باز ہیں۔ وہ اس سیزن میں کئی بہترین بلے بازوں کے وکٹ اکھاڑ پھینکنے میں کامیاب رہے۔ عمران آئی پی ایل میں سب سے تیز گیند پھینکنے والے پہلے ہندوستانی گیند باز ہیں۔ دہلی کیپٹلز کے خلاف میچ میں انہوں نے 157 کلومیٹر کی رفتار سے گیند پھینکی تھی ۔

      اس دوران بریٹ لی نے وراٹ کوہلی کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ میں دنیا کے بہت سے لوگوں کی طرح کوہلی کا بڑا فین ہوں۔ مجھے امید ہے کہ حقیقت میں انہیں ان کا موقع ملے گا۔ انہیں صرف کچھ وقت کی ضرورت ہے۔ وہ  اپنے گھر والوں کے ساتھ کچھ وقت گزاریں ، ری سیٹ ہو جائیں، امید ہے کہ ہم انہیں اسکور کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: