உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    SL vs AUS: امپائرنگ چھوڑ کر لائیو میچ میں فیلڈنگ کرنے لگا یہ مشہور امپائر! ویڈیو ہوا وائرل

    SL vs AUS: امپائرنگ چھوڑ کر لائیو میچ میں فیلڈنگ کرنے لگا یہ مشہور امپائر! ویڈیو ہوا وائرل ۔ تصویر : ٹویٹر ویڈیو اسکرین گریب ۔

    SL vs AUS: امپائرنگ چھوڑ کر لائیو میچ میں فیلڈنگ کرنے لگا یہ مشہور امپائر! ویڈیو ہوا وائرل ۔ تصویر : ٹویٹر ویڈیو اسکرین گریب ۔

    Kumar Dharmasena going for catch in SL vs AUS ODI: سری لنکن کرکٹ ٹیم نے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی میزبان ٹیم 5 میچوں کی سیریز میں 2-1 سے آگے ہوگئی ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی: سری لنکن کرکٹ ٹیم نے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی میزبان ٹیم 5 میچوں کی سیریز میں 2-1 سے آگے ہوگئی ہے ۔ کولمبو میں کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 291 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکا نے 9 گیندیں باقی رہتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر جیت حاصل کرلی ۔ اس میچ میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب اسٹیڈیم میں موجود تماشائی آن فیلڈ امپائر کمار دھرم سینا کو 'فیلڈنگ' کرتے دیکھ کر حیران رہ گئے۔ دھرم سینا کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: 'کڈنیپرس نے پہلے کپڑے اتارے اور پھر...'،Shane Warne کے ساتھی اسپنر نے سنائی اغوا کی کہانی


      دراصل آسٹریلیا کی اننگز کے دوران جب وکٹ کیپر ایلیکس کیری بلے بازی کر رہے تھے ، تو انہوں نے اسکوائر لیگ کی طرف شاٹ کھیلا۔ امپائر کمار دھرم سینا اسی طرف کھڑے تھے۔ 90 کی دہائی میں سری لنکن ٹیم کا حصہ رہنے والے دھرم سینا نے گیند کو پکڑنے کیلئے ہاتھ بڑھایا، لیکن چند ہی سیکنڈز میں انہیں اندازہ ہو گیا کہ وہ اس میچ میں بطور فیلڈر نہیں بلکہ امپائر کے طور پر ہیں۔ انہوں نے جلدی سے اپنا ہاتھ پیچھے ہٹالیا اور گیند ان کے بالکل سامنے گر گئی۔ اس کے بعد دھرم سینا کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہونے لگا۔ لوگ الگ الگ تبصرے کر رہے ہیں ۔



       

      یہ بھی پڑھئے: ٹیم انڈیا کا خواب رہ گیا ادھورا، پانچواں ٹی ٹوینٹی میچ ہوا رد


      میچ کی بات کریں تو آسٹریلیا کی جانب سے کپتان ایرون فنچ نے 62 رنز بنائے جب کہ ٹریوس ہیڈ 65 گیندوں پر 70 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ وکٹ کیپر ایلیکس کیری نے 52 گیندوں پر 49 رنز بنائے جبکہ گلین میکسویل نے 18 گیندوں پر 33 رنز بنائے۔ مارنس لابوشن نے 29 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے جیفری وانڈرسے نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں ۔

      سری لنکا کی جانب سے سلامی بلے باز پاتھم نسنکا نے 133 رنز بنائے۔ اس دوران نسنکا نے 147 گیندوں میں 11 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ کسل مینڈس 85 گیندوں پر 87 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ریچرڈسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سیریز کا چوتھا ون ڈے 21 جون کو کھیلا جائے گا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: