IPL 2021 Auction : کائل جیمیسن نے 15 کروڑ روپے میں بکنے کے بعد جو کیا وہ آپ کو حیران کردے گا
کائل جیمیسن نے گزشتہ سال 2020 میں ہی ہندوستان کے خلاف ڈیبیو کیا تھا اور اس کے بعد سے ہی وہ تینوں فارمیٹ میں چھائے ہوئے ہیں ۔ جیمیسن نے چھ ٹیسٹ میچوں میں 36 وکٹ لئے ہیں ۔ وہیں انہوں نے 56 سے زیادہ کی اوسط سے 226 رن بھی بنائے ہیں ۔ جیمیسن نے اب تک 38 ٹی 20 میچوں میں کل 54 وکٹ اپنے نام کئے ہیں ۔
کائل جیمیسن نے گزشتہ سال 2020 میں ہی ہندوستان کے خلاف ڈیبیو کیا تھا اور اس کے بعد سے ہی وہ تینوں فارمیٹ میں چھائے ہوئے ہیں ۔ جیمیسن نے چھ ٹیسٹ میچوں میں 36 وکٹ لئے ہیں ۔ وہیں انہوں نے 56 سے زیادہ کی اوسط سے 226 رن بھی بنائے ہیں ۔ جیمیسن نے اب تک 38 ٹی 20 میچوں میں کل 54 وکٹ اپنے نام کئے ہیں ۔
نیوزی لینڈ کے آل راونڈر کائل جیمیسن جمعرات کو ہوئی آئی پی ایل 2021 نیلامی میں مالامال ہوگئے ۔ چھ فٹ آٹھ انچ لمبے اس کھلاڑی کو رائل چیلنجرس بنگلورو نے 15 کروڑ روپے کی بڑی قیمت پر خریدا ۔ اتنی بڑی رقم ملنے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی کافی زیادہ خوش ہوگا اور وہ پارٹی کرے گا ، لیکن کائل جیمیسن خاموشی سے سو گئے ۔ یہ انکشاف خود کائل جیمیسن نے کیا ہے ۔
نیوزی لینڈ کی ایک ویب سائٹ سے بات چیت میں جیمیسن نے کہا کہ دیر رات ہوئی نیلامی کو انہوں نے نہیں دیکھنے کا فیصلہ کیا تھا ، لیکن نصف شب کو وہ اٹھے اور انہیں معلوم ہوا کہ وہ 15 کروڑ روپے میں بکے ہیں ۔ اس کے بعد جیمیسن نے سوچا کہ 15 کروڑ روپے ان کے ملک کی کرنسی میں کتنے ڈالر ہوں گے ۔ جیمیسن نے اسٹف ڈاٹ کو ڈاٹ این زیڈ سے کہا کہ میں آدھی رات کو بیدار ہوا اور میں نے فون دیکھنے کا فیصلہ کیا ۔ مجھے لگا کہ میں بیٹھ کر اس کو لطف لوں گاں ، لیکن یہ کافی عجیب و غریب ڈیڑھ گھنٹہ رہا ، جس میں میں اپنے نام کے آنے کا انتطار کرتا رہا ۔ مجھے شین بانڈ ( نیوزی لینڈ کے سابق تیز گیند باز اور ممبئی انڈینس کے گیندبازی کوچ ) کا پیغام ملا کہ یہ نیلامی کیسے چل رہی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اس کی رقم کے بارے میں معلوم نہیں تھا اور یہ رقم نیوزی لینڈ ڈالر میں کتنی ہوگی ۔ جیمیسن نے بتایا کہ 15 کروڑ میں بکنے بعد انہوں نے سب سے پہلے اپنی گرل فرینڈ کو فون کیا اور اس کے بعد انہوں نے والدین کو بھی یہ جانکاری دی ۔ یہ بات صرف دو سے تین منٹ ہوئی اور اس کے بعد وہ سوگئے ۔ اتنی بڑی رقم ملنے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی پارٹی کرتا ہے ، لیکن جیمیسن سوگئے ۔
بتادیں کہ کائل جیمیسن نے گزشتہ سال 2020 میں ہی ہندوستان کے خلاف ڈیبیو کیا تھا اور اس کے بعد سے ہی وہ تینوں فارمیٹ میں چھائے ہوئے ہیں ۔ جیمیسن نے چھ ٹیسٹ میچوں میں 36 وکٹ لئے ہیں ۔ وہیں انہوں نے 56 سے زیادہ کی اوسط سے 226 رن بھی بنائے ہیں ۔ جیمیسن نے اب تک 38 ٹی 20 میچوں میں کل 54 وکٹ اپنے نام کئے ہیں ۔ ساتھ ہی ان کا ٹی 20 میں بلے بازی کا اوسط بھی 27.14 ہے ۔ جیمیسن کا اسٹرئیک ریٹ بھی 138 سے زیادہ کا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔