ہوم » نیوز » اسپورٹس

سری لنکا کے لیجنڈ گیند باز لستھ ملنگا نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ کو کہا الوداع

سری لنکا کے لیجنڈ تیز گیند باز لستھ ملنگا (Lasith Malinga Announce Retirement) نے ٹویٹ کیا کہ اب میں ہر فارمیٹ کو الوداع کہہ رہا ہوں ، ان لوگوں کا شکریہ جنہوں نے میرے سفر میں ساتھ دیا ۔ آنے والے وقت میں نوجوان کرکٹرز کے ساتھ اپنے تجربے کو شیئر کرنے کا منتظر ہوں۔

  • Share this:
سری لنکا کے لیجنڈ گیند باز لستھ ملنگا نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ کو کہا الوداع
سری لنکا کے لیجنڈ گیند باز لستھ ملنگا نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ کو کہا الوداع ۔ فائل فوٹو ۔ لستھ ملنگا انسٹاگرام ۔

سری لنکا کے تیز گیند باز لستھ ملنگا نے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا ہے ۔ ملنگا نے منگل کو سوشل میڈیا پر اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کو پہلے ہی الوداع کہہ چکے ملنگا اب لیگ کرکٹ بھی نہیں کھیلیں گے ۔ ملنگا نے ٹویٹ کیا کہ اب میں ہر فارمیٹ کو الوداع کہہ رہا ہوں ، ان لوگوں کا شکریہ جنہوں نے میرے سفر میں ساتھ دیا ۔ آنے والے وقت میں نوجوان کرکٹرز کے ساتھ اپنے تجربے کو شیئر کرنے کا منتظر ہوں۔


بتادیں کہ ملنگا ٹی 20 کے سب سے کامیاب گیندبازوں میں سے ایک ہیں ۔ ان کا ٹی ٹوینٹی کریئر بے مثال رہا ہے ۔ ملنگا دنیا بھر کی 29 ٹیموں کا حصہ رہے ہیں ۔ آئی پی ایل میں وہ ممبئی انڈینس کے اہم رکن تھے ۔ اس لیجنڈ تیز گیند باز نے 295 ٹی ٹوینٹی میچوں میں 390 وکٹس حاصل کئے ۔  یہ لیجنڈ گیند باز پانچ میچوں میں فائیو وکٹ ہال اور دس مرتبہ میچ میں چار وکٹ لینے میں کامیاب رہے ۔


بتادیں کہ ملنگا نے اپنے کرکٹ کیریئر میں کئی سنگ میل عبور کیے ۔ ملنگا نے بین الاقوامی کرکٹ میں 5 مرتبہ ہیٹ ٹرک وکٹیں لیں جبکہ وہ لگاتار 4 وکٹیں لینے کا کارنامہ دو مرتبہ انجام دے چکے ہیں ۔ ملنگا ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے گیند باز ہیں اور وہ ون ڈے کرکٹ میں تین مرتبہ ہیٹ ٹرک لینے والے واحد گیند باز ہیں۔ بلے کے ساتھ بھی ملنگا نے 2010 میں سبھی کو حیرت میں ڈال دیا تھا ۔ ملنگا نے اینجلو میتھیوز کے ساتھ 9 ویں وکٹ کے لیے 132 رنز کی شراکت داری کی ، جو کہ اب تک ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔




ملنگا نے سری لنکا کی جانب سے 30 ٹیسٹ اور 226 ون ڈے اور 84 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 101 ، ون ڈے میں 338 اور ٹی ٹوئنٹی میں 107 وکٹیں حاصل کیں۔ لستھ ملنگا 2014 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی سری لنکائی کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 14, 2021 10:47 PM IST