Cricket News: سہواگ اور گنگولی پھر اتریں گے میدان پر، پاکستان کے کھلاڑی آئیں گے ہندوستان
Legends League Cricket: سوربھ گنگولی 7 سال بعد ایک مرتبہ پھر کرکٹ کے میدان میں واپسی کرنے کے لئے تیار ہیں۔ سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے موجودہ صدر گنگولی لیجنڈز کرکٹ لیگ میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔
Legends League Cricket: سوربھ گنگولی 7 سال بعد ایک مرتبہ پھر کرکٹ کے میدان میں واپسی کرنے کے لئے تیار ہیں۔ سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے موجودہ صدر گنگولی لیجنڈز کرکٹ لیگ میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔
نئی دہلی : سوربھ گنگولی 7 سال بعد ایک مرتبہ پھر کرکٹ کے میدان میں واپسی کرنے کے لئے تیار ہیں۔ سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے موجودہ صدر گنگولی لیجنڈز کرکٹ لیگ میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ گزشتہ دنوں انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ بتایا تھا کہ وہ آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر ایک چیریٹی میچ میں اتریں گے۔ لیگ نے تصدیق کی ہے کہ انگلینڈ کے سابق کپتان ایون مورگن، وریندر سہواگ، متھیا مرلی دھرن، مصباح الحق، جونٹی روڈز، مچیل جانسن، بریٹ لی، شین واٹسن، راس ٹیلر اور ڈیل اسٹین جیسے 53 کھلاڑی اب تک لیگ میں شامل ہو نے راضی ہوچکے ہیں ۔
کرک انفو کی خبر کے مطابق ٹورنامنٹ کے میچز 17 ستمبر سے 8 اکتوبر تک ہندوستان کے 5 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ اس میں کولکاتہ، لکھنؤ، دہلی، جودھپور اور کٹک اور راجکوٹ شامل ہیں ۔ جانکاری کے مطابق پاکستان کے کھلاڑی حکومت ہند کی اجازت کے بعد ہی کھیل سکیں گے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیزن رواں سال جنوری میں مسقط میں 3 ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا ۔
پہلے سیزن میں محمد کیف نے انڈیا مہاراجہ ، ڈیرن سیمی نے ورلڈ جائنٹس اور مصباح الحق نے ایشیا لائنز کی کپتانی کی تھی ۔ فائنل سمیت کل 7 میچ کھیلے گئے تھے ۔ ٹائٹل میچ میں جائنٹس نے فائنل میں لائنز کو 25 رنز سے شکست دی تھی ۔ ہندوستانی خاتون کرکٹر جھولن گوسوامی اور بالی ووڈ کے لیجنڈ امیتابھ بچن اس لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔ سابق تجربہ کار کرکٹر روی شاستری لیگ کے کمشنر جبکہ پاکستان کے سابق لیجنڈ گیند باز وسیم اکرم ایپکس کونسل کے واحد رکن ہیں ۔
پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تنازع کی وجہ سے طویل عرصے سے دوطرفہ سیریز نہیں کھیلی جا رہی ہے۔ اگلے سال ہندوستان میں ون ڈے ورلڈ کپ ہونے والا ہے، ایسے میں پاکستان کے کھلاڑیوں کو حکومت سے لیجنڈز کرکٹ لیگ میں اترنے کی اجازت مل سکتی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔